شعب الایمان — حدیث نمبر 7617
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ستاونویں شاخ: حسنِ اخلاق کا باب۔
السابع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في حسن الخلق
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَرَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ فَاحِشًا ، وَلَا مُتَفَحِّشًا ، وَقَالَ : " خِيَارُكُمْ أَحْسَنُكُمْ أَخْلَاقًا " .
وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ وَهْبٍ : " إِنَّ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ أَحَاسِنَكُمْ أَخْلَاقًا " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ ، عَنِ ابْنِ عَمْرٍ .
وَأَخْرَجَاهُ مِنْ أَوْجُهٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ عَلَى لَفْظِ أَبِي عُمَرَ الْحَوْضِيِّ .
وَرَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، عَنْ شُعْبَةَ عَلَى لَفْظِ حَدِيثِ وَهْبِ بْنِ جَرِيرٍ .سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نہ فحش گو تھے اور نہ تکلفاً فحش گوئی کرنے والے تھے، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جو اخلاق میں تم سب سے اچھے ہیں۔“
ابن وہب کی روایت میں یوں ہے: ”بلاشبہ تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو تم میں اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھے ہیں۔“
اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ابن عمر رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور امام بخاری و امام مسلم رحمہما اللہ دونوں نے اسے اعمش رحمہ اللہ سے کئی سندوں کے ساتھ ابو عمر حوضی رحمہ اللہ کے الفاظ پر روایت کیا ہے۔
اور سلیمان بن حرب اور عمرو بن مرزوق رحمہما اللہ نے اسے شعبہ رحمہ اللہ سے وہب بن جریر رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ کے مطابق روایت کیا ہے۔
• أبو عمر هو حفص بن عمر بن الحارث الحوضي.
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
حسن خلق بہت بڑی دولت ہے۔
قیامت کے دن میزان اعمال سے سب سے زیادہ وزن حسن اخلاق کا ہوگا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’کوئی چیز حسن خلق سے بڑھ کر ترازو میں وزنی نہیں ہوگی۔
‘‘ (سنن أبي داود، الأدب، حدیث: 4799)
قیامت کے دن اچھے اخلاق کے حامل اہل ایمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب اور آپ کے قریب بیٹھنے والے ہوں گے۔
(الأدب المفرد، حدیث: 272)
جنت میں اکثر لوگوں کا داخلہ تقوی شعاری اور خوش اخلاقی کی بنا پر ہوگا۔
(سنن ابن ماجة، الزھد،حدیث: 4246) (2)
اس میں شک نہیں کہ حسن حلق ایک فطری عطیہ ہے جیسا کہ حدیث میں ہے، اللہ تعالیٰ نے رزق کی طرح حسن خلق کی تقسیم بھی پہلے سے کررکھی ہے۔
(مسند أحمد: 387/1، وسلسلة الأحادیث الصحیحة: 482/6، رقم: 2714)
جس انسان میں حسن اخلاق پیدائشی نہ ہو اسے کوشش اور محنت کر کے اسے حاصل کرنا چاہیے کیونکہ بداخلاقی انسانی وقار کے منافی ہے۔
واللہ أعلم (فتح الباري: 564/10)
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرے نزدیک تم میں سے (دنیا میں) سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے ہیں، اور میرے نزدیک تم میں (دنیا میں) سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن مجھ سے دور بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلااحتیاط بولنے والے، زبان دراز اور تکبر کرنے والے «متفيهقون» ہیں "، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم نے «ثرثارون» (باتونی) اور «متشدقون» (بلااحتیاط بولنے والے) کو تو جان لیا لیکن کون لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا: " تکبر کرنے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2018]
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں کم بولنے اور سادگی سے گفتگو کرنے کی تعلیم دی گئی ہے، اور تصنع و بناوٹ اور تکبر سے منع کیا گیا ہے۔