حدیث نمبر: 630
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّ مِنْ أحَبِّكُمْ إليَّ، وَأقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ القِيَامَةِ، أحَاسِنَكُم أَخْلاَقًا، وَإنَّ أَبْغَضَكُمْ إلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي يَوْمَ القِيَامَةِ، الثَّرْثَارُونَ وَالمُتَشَدِّقُونَ وَالمُتَفَيْهقُونَ» قالوا: يَا رسول الله، قَدْ عَلِمْنَا «الثَّرْثَارُونَ وَالمُتَشَدِّقُونَ»، فمَا المُتَفَيْهقُونَ؟ قَالَ: «المُتَكَبِّرُونَ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
«الثَّرْثَارُ»: هُوَ كَثِيرُ الكَلاَمِ تَكَلُّفًا. وَ«المُتَشَدِّقُ»: المُتَطَاوِلُ عَلَى النَّاسِ بِكَلاَمِهِ، وَيَتَكَلَّمُ بِمَلءِ فِيهِ تَفَاصُحًا وَتَعْظِيمًا لِكَلامِهِ، وَ«المُتَفَيْهِقُ»: أصلُهُ مِنَ الفَهْقِ وَهُوَ الامْتِلاَءُ، وَهُوَ الَّذِي يَمْلأُ فَمَهُ بِالكَلاَمِ وَيَتَوَسَّعُ فِيهِ، ويُغْرِبُ بِهِ تَكَبُّرًا وَارْتِفَاعًا، وَإظْهَارًا للفَضيلَةِ عَلَى غَيْرِهِ. وروى الترمذي عن عبد الله بن المباركِ رحمه الله في تفسير حُسْنِ الخُلُقِ، قَالَ: «هُوَ طَلاَقَةُ الوَجه، وَبَذْلُ المَعروف، وَكَفُّ الأذَى».
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجلس کے لحاظ سے مجھ سے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق سب سے اچھے ہیں، اور بے شک تم میں سے مجھے سب سے زیادہ ناپسند اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جو بہت باتونی، منہ پھاڑ پھاڑ کر باتیں کرنے والے اور «متفیہق» ہیں۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! «ثرثار» (باتونی) اور «متشدق» (منہ پھاڑ کر بولنے والے) کو تو ہم جان گئے، یہ «متفیہق» کون ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تکبر کرنے والے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«الثَّرْثَارُ»: وہ شخص جو تکلف سے بہت زیادہ باتیں کرے۔
«الْمُتَشَدِّقُ»: جو اپنی باتوں سے لوگوں پر برتری جتائے، اور اپنی فصاحت دکھانے اور اپنی بات کو بڑا ظاہر کرنے کے لیے منہ بھر کر بات کرے۔
«الْمُتَفَيْهِقُ»: اس کی اصل «الْفَهْق» سے ہے، جس کا معنی بھر جانا ہے، اور یہ وہ شخص ہے جو اپنا منہ باتوں سے بھر لے اور ان میں پھیلاؤ اختیار کرے، اور تکبر، بڑائی اور دوسروں پر اپنی فضیلت ظاہر کرنے کے لیے نامانوس الفاظ بولے۔
اور امام ترمذی نے عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے حسن اخلاق کی تفسیر میں روایت کیا ہے، انہوں نے فرمایا: ”وہ چہرے کی شگفتگی، بھلائی کو خرچ کرنا اور (دوسروں کو) تکلیف دینے سے رکنا ہے۔“

وضاحت:
«وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ» : (امام ترمذی نے اسے) اپنی جامع (حدیث 2005) میں (روایت کیا ہے)، اور ترمذی کے ہاں (طلاقۃ الوجہ کی بجائے) «بَسْطُ الْوَجْهِ» (چہرے کی کشادگی) کے الفاظ ہیں۔
حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 630
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2018) وقال: «حديث حسن غريب».
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: صحيح انظر (صحيح الترمذي) رقم (1642)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2018 | رياض الصالحين: 1738
في جامعه (٢٠٠٥)، وعند الترمذي: «بسط الوجه» .

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2018 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´اعلیٰ اخلاق کا بیان۔`
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرے نزدیک تم میں سے (دنیا میں) سب سے زیادہ محبوب اور قیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے ہیں، اور میرے نزدیک تم میں (دنیا میں) سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن مجھ سے دور بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلااحتیاط بولنے والے، زبان دراز اور تکبر کرنے والے «متفيهقون» ہیں "، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم نے «ثرثارون» (باتونی) اور «متشدقون» (بلااحتیاط بولنے والے) کو تو جان لیا لیکن کون لوگ ہیں؟ آپ نے فرمایا: " تکبر کرنے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2018]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث میں کم بولنے اور سادگی سے گفتگو کرنے کی تعلیم دی گئی ہے، اور تصنع و بناوٹ اور تکبر سے منع کیا گیا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2018 سے ماخوذ ہے۔