شعب الایمان — حدیث نمبر 761

باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔

الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى

حدیث نمبر: 761
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ الشَّرْقِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا ، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا " .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم وہ کچھ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي عشر من شعب الايمان وهو باب في الخوف من الله تعالى / حدیث: 761
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 780
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح فقه السيرة (479) (سنن الترمذي 2313) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن, (سنن الترمذي 2313) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: رجاله ثقات
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 224) . »
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4345، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2359، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11633، 12248، 12375، 12409، 12735، 13254، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20796، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2719، 9151، والبيهقي فى (المدخل إلى السنن الكبرى) برقم: 283»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 6485 | صحيح البخاري: 6637 | سنن ترمذي: 2313 | صحيفه همام بن منبه: 12
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن زياد القرشي، الجمحي مولاهم، أبو الحارث المدني ثقة ثبت ربما أرسل. من الثالثة (ع). والحديث أخرجه المؤلف في "سننه" (٧/ ٥٢) بنفس الإسناد والمتن وهو عند وكيع في "الزهد" (١/ ٢٤٥ - ٢٤٦ رقم ١٩٥) ومن طريقه أخرجه أحمدفي"المسند" (٢/ ٤٧٧) وأخرجه أيضًا (٢/ ٤٦٧) عن ابن مهدي عن حماد به. وأخرجه البخاري في الأدب المفرد (٧٤ رقم ٢٥٤) وابن حبان في "صحيحه" (٦١٦ رقم ٢٤٩١ - موارد) من طريق الربيع بن مسلم عن محمد بن زياد به. وللحديث عن أبي هريرة طرق: فأخرجه البخاري في الرقاق (٧/ ١٨٦) وأحمد في "مسنده" (٢/ ٤٥٣) من طريق ابن شهاب عن سعيد بن المسيب عنه.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيفه همام بن منبه / حدیث: 12 کی شرح از حافظ عبداللہ شمیم ✍️
´کم ہسنا اور زیادہ رونا`
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! جو کچھ میں جانتا ہوں اگر تمہیں بھی معلوم ہو جائے تو تم روتے زیادہ اور کم ہنستے۔" [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 12]
شرح الحدیث: جو کچھ میں جانتا ہوں وہ اگر تم بھی جان لو: اس بارے میں کئی ایک اقوال ہیں جن کا مفہوم تقریباً یہی ہے کہ "نبی صلی الله علیہ وسلم کے اس فرمان کا مطلب ہے امور آخرت، اس کی سختیاں، جہنم کی ہولناکیاں، گنہگاروں کو عذاب دینا اور موت و قبر کے احوال وغیرہ، ان کی حقیقت کا مجھے ہی علم ہے اگر تمہیں معلوم ہو جائے تو تم بہت ہی کم ہنسو۔ (فتح الباری: 11/ 527-528)
ان الفاظ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کے دل میں الله کی خشیت اور خوف بہت زیادہ تھا، جو کسی اور کے دل میں کبھی بھی نہیں ہو سکتا۔ مزید برآں رسول الله صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((إِنِّىْ أَخْشَاكُمْ لِلّهِ وَأَتْقَاكُمْ لَهُ)) "میں تم سب سے زیادہ الله سے ڈرنے والا اور اس کا تقوی رکھنے والا ہوں۔ " (فتح الباری: 11/ 527-528)
اس حدیث سے نبی صلی الله علیہ وسلم کی فضیلت بھی ظاہر ہوتی ہے۔

تم زیادہ روتے اور کم ہنستے: یہ بات نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے صحابہ کو ڈرانے کے لیے ارشاد فرمائی، تاکہ وہ تھوڑی بہت وقتی طور پر بھی غفلت کا شکار نہ ہوں، اور الله کا خوف ہمیشہ ہمیشہ ان کے دلوں میں رہے۔
حسن بصری رحمة الله علیہ کا قول ہے: "جو شخص یہ جانتا ہے کہ موت نے آنا ہے، قیامت قائم ہونی ہے، اور الله کے سامنے کھڑے ہوکر حساب و کتاب دینا ہے، تو اس کے لیے ضروری ہے کہ دنیا میں (زندگی کا) طویل حصہ رنج و غم میں گزارے۔ " (فتح الباری: 11/ 319-320)
رسول الله صلی الله علیہ وسلم قرآن مجید کے مفسر اعظم ہیں۔ آپ صلی الله علیہ وسلم کی یہ حدیث الله تعالیٰ کے اس فرمان کی تفسیر ہے: فَلْيَضْحَكُوا قَلِيلًا وَلْيَبْكُوا كَثِيرًا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ (التوبة: 82)
"پس وہ تھوڑا ہنسیں اور زیادہ روئیں، اس سبب سے جو انہوں نے کمایا ہے۔ "
ابن ابو طلحہ نے ابن عباس رضی الله عنہما سے روایت کیا ہے کہ دنیا کی زندگی بہت قلیل ہے، یہ اس میں جس قدر چاہیں ہنس لیں جب دنیا ختم ہو جائے گی اور یہ الله تعالیٰ کے پاس پہنچیں گے تو انہیں اس قدر رونا پڑے گا جو کبھی ختم نہ ہوگا۔ (تفسیر ابن کثیر: 3/ 135، طبع دارالسلام۔ تفسیر ابن ابی حاتم: 6/ 1855)

بقول شاعر
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
درج بالا اقتباس صحیفہ ہمام بن منبہ شرح حافظ عبداللہ شمیم، حدیث/صفحہ نمبر: 12 سے ماخوذ ہے۔