شعب الایمان — حدیث نمبر 7550
باب: فصل۔
فصل
حدیث نمبر: 7550
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ شَاكِرٍ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ حَمَلَ أُمَّهُ عَلَى عُنُقِهِ ، فَجَعَلَ يَطُوفُ بِهَا حَوْلَ الْبَيْتِ وَهُوَ يَقُولُ :
إِنِّي لَهَا بَعِيرُهَا الْمُذَلَّلْ إِذَا ذُعِرَتْ رِكَابُهَا لَمْ أُذْعَرْ أَحْمِلُهَا وَمَا حَمَلَتْنِي أَكْثَرْ
ثُمَّ قَالَ : أَتُرَانِي جَزَيْتُهَا ؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : لَا ، وَلَا بِزَفْرَةٍ .ترجمہ
ابوبردہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ اہلِ یمن کا ایک آدمی اپنی ماں کو اپنی گردن پر اٹھائے ہوئے بیت اللہ کے گرد طواف کر رہا تھا اور یہ (رجزیہ اشعار) کہہ رہا تھا: ”میں اس کے لیے اس کی فرماں بردار سواری ہوں، جب اس کی دوسری سواریاں بدک جائیں تو میں نہیں بدکتا۔ میں اسے اٹھائے ہوئے ہوں، حالانکہ اس نے مجھے (اپنے پیٹ میں اور گود میں) اس سے کہیں زیادہ اٹھایا ہے۔“
پھر اس نے پوچھا: ”کیا آپ کا خیال ہے کہ میں نے اس کا بدلہ چکا دیا ہے؟“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نہیں، (ابھی تو) ایک کراہ کے برابر بھی نہیں۔“