شعب الایمان — حدیث نمبر 7549
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ زَيْدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْعَلَوِيُّ ، وَأَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّجَّادَ الْمُقْرِئُ بِالْكُوفَةِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا رَجُلٌ ، قَالَ : خَرَجَ عَلِيٌّ ، وَعُمَرُ مِنَ الطَّوَافِ فَإِذَا هُمَا بِأَعْرَابِيٍّ مَعَهُ أُمٌّ لَهُ يَحْمِلُهَا (عَلَى ظَهْرِهِ) ، وَهُوَ يَرْتَجِزُ وَيَقُولُ :
أَنَا مَطِيَّتُهَا لَا أَنْفِرْ وَإِذَا الرِّكَابُ ذُعِرَتْ لَا أُذْعَرْ وَمَا حَمَلَتْنِي وَأَرْضَعَتْنِي أَكْثَرْ
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ
قَالَ : فَقَالَ عَلِيٌّ : مُرَّ يَا أَبَا حَفْصٍ ، ادْخُلْ بِنَا الطَّوَافَ ، لَعَلَّ الرَّحْمَةَ تَنْزِلُ فَتَعُمَّنَا قَالَ : فَدَخَلَ يَطُوفُ بِهَا وَهُوَ يَقُولُ :
أَنَا مَطِيَّتُهَا لَا أَنْفِرْ وَإِذَا الرِّكَابُ ذُعِرَتْ لَا أُذْعَرْ
وَمَا حَمَلَتْنِي وَأَرْضَعَتْنِي أَكْثَرْ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ
وَعَلِيٌّ يُجِيبَهُ يَقُولُ :
إِنَّ تَبَرَّهَا فَاللَّهُ أَشْكَرْ يُجْزِيكَ بِالْقَلِيلِ الْأَكْثَرْایک نامعلوم آدمی بیان کرتا ہے: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ طواف سے نکلے تو انہوں نے ایک دیہاتی کو دیکھا جس کے ساتھ اس کی ماں تھی اور وہ اسے اپنی پیٹھ پر اٹھائے ہوئے تھا، اور رجزیہ اشعار پڑھتے ہوئے کہہ رہا تھا: ”میں اس کی سواری ہوں، بدکتا نہیں، اور جب سواریاں بدک جائیں تو میں نہیں بدکتا، اور اس نے جو مجھے اٹھایا اور دودھ پلایا وہ اس سے کہیں زیادہ ہے، حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں۔“
تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابوحفص! چلیے، ہمیں بھی طواف میں لے چلیے، شاید رحمت اترے اور ہم سب کو ڈھانپ لے۔“ چنانچہ وہ اس ماں کو لے کر طواف کرنے لگا اور یہ کہتا جاتا تھا: ”میں اس کی سواری ہوں، بدکتا نہیں، اور جب سواریاں بدک جائیں تو میں نہیں بدکتا، اور اس نے جو مجھے اٹھایا اور دودھ پلایا وہ اس سے کہیں زیادہ ہے، حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں۔“
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ اسے جواب دیتے ہوئے فرما رہے تھے: ”اگر تو اس کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو اللہ تعالیٰ زیادہ قدردان ہے، وہ تھوڑے عمل کا بدلہ بہت زیادہ دیتا ہے۔“
• عمرو بن حماد هو القناد أبو محمد الكوفي صدوق، رمي بالرفض. لم أجد هذا الخبر.