شعب الایمان — حدیث نمبر 7469
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچپنویں شاخ: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الخامس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في بر الوالدين
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ ، حَدَّثَنَا مُطَيَّنٌ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مَغْرَاءَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ عَلَى أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، رَجُلٌ لَهُ جِسْمٌ يَعْنِي خَلْقًا ، فَقَالُوا : لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؟ وَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : لَوْ كَانَ هَذَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؟ فَقَالَ : " لَعَلَّهُ يَكُدُّ عَلَى أَبَوَيْنِ شَيْخَيْنِ كَبِيرَيْنِ ، فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، لَعَلَّهُ يَكُدُّ عَلَى صِبْيَةٍ صِغَارٍ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، لَعَلَّهُ يَكُدُّ عَلَى نَفْسِهِ لِيُغْنِيَهَا عَنِ النَّاسِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس سے گزرا، وہ ایک ہٹا کٹا، مضبوط جسم والا آدمی تھا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”کاش! یہ شخص اللہ کی راہ میں ہوتا!“ پھر نبی ﷺ تشریف لائے تو انہوں نے (آپ ﷺ سے بھی) کہا: ”کاش! یہ شخص اللہ کی راہ میں ہوتا!“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”شاید وہ اپنے دو بوڑھے ضعیف والدین کے لیے محنت مشقت کر رہا ہو، تو وہ اللہ کی راہ میں ہے۔ شاید وہ چھوٹے چھوٹے بچوں کے لیے محنت کر رہا ہو، تو وہ اللہ کی راہ میں ہے۔ شاید وہ اپنی ذات کے لیے محنت کر رہا ہو تاکہ اسے لوگوں سے بے نیاز رکھے، تو وہ اللہ کی راہ میں ہے۔“
• مغراء العبدي أبوالمخارق الكوفي. مقبول، من الرابعة (بخ د). والحديث ذكره السيوطي في "الدر المنثور" (٥/ ٢٦٤) ونسبه للمؤلف فقط. ورواه المؤلف في"سننه" (٧/ ٤٧٩) من طريق أحمد بن حازم عن علي بن حكيم به.