شعب الایمان — حدیث نمبر 7467
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچپنویں شاخ: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الخامس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في بر الوالدين
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ الْخَلِيلِ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نِمْتُ فَرَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ ، فَسَمِعَتُ صَوْتَ قَارِئٍ (يَقْرَأُ) ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذَا ؟ فَقَالُوا : حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانِ " ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَذَلِكَ الْبِرُّ ، كَذَلِكَ الْبِرُّ ، كَذَاكَ الْبِرُّ ، قَالَ : وَكَانَ أَبَرَّ النَّاسِ بِأُمِّهِ " .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں سویا تو خواب میں خود کو جنت میں دیکھا، پھر میں نے ایک قاری کی تلاوت کی آواز سنی، میں نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ تو انہوں نے کہا: ”حارثہ بن نعمان۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نیکی ایسی ہی ہوتی ہے، نیکی ایسی ہی ہوتی ہے، نیکی ایسی ہی ہوتی ہے۔“ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے) کہا: ”اور وہ (حارثہ رضی اللہ عنہ) لوگوں میں اپنی ماں کے ساتھ سب سے زیادہ حسنِ سلوک کرنے والے تھے۔“