شعب الایمان — حدیث نمبر 7466
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچپنویں شاخ: والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کا باب۔
الخامس والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في بر الوالدين
حدیث نمبر: 7466
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الرَّزَّازُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي أُوَيْسٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، قَالَ : قَالَ مُحَمَّدٌ ، وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ : حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي أَرَانِي فِي الْجَنَّةِ ، فَبَيْنَمَا أَنَا فِيهَا سَمِعْتُ صَوْتَ رَجُلٍ بِالْقُرْآنِ ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذَا ؟ قَالُوا : حَارِثَةُ بْنُ النُّعْمَانَ ، كَذَلِكَ الْبِرُّ ، كَذَلِكَ الْبِرُّ " .
كَذَا قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَتِيقٍ ، وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے خود کو جنت میں دیکھا، میں اس میں تھا کہ مجھے ایک آدمی کی قرآن پڑھنے کی آواز سنائی دی، میں نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ فرشتوں نے کہا: ”حارثہ بن نعمان۔“ نیکی (ماں باپ سے حسنِ سلوک) کا یہی صلہ ہے، نیکی کا یہی صلہ ہے۔“
(میں مصنف کہتا ہوں:) اسی طرح محمد بن ابی عتیق اور موسیٰ بن عقبہ رحمہما اللہ نے بیان کیا ہے۔