شعب الایمان — حدیث نمبر 746
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْبُورٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِفَاطِمَةَ : " مَا يَمْنَعُكِ أَنْ تَسْمَعِي مَا أُوصِيكِ بِهِ أَنْ تَقُولِي إِذَا أَصْبَحْتِ وَأَمْسَيْتِ : يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ " .
قَالَ زَيْدٌ : وَكَانَ مِسْعَرٌ يَسْأَلُنِي عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ .
وَقَالَ غَيْرُهُ عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : يَعْنِي وَكُلُّ هَذَا الْإِشْفَاقِ مِنْهُ عَلَى مَا وُضِعَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْإِيمَانِ وَوُفِّقَ لَهُ مِنْ أَعْمَالِ الْإِيمَانِ عِلْمًا مِنْهُ بِأَنَّهُ إِذَا سُلِبَ التَّوْفِيقَ ، وَوُكِلَ إِلَى نَفْسِهِ لَمْ يَمْلِكْ لِنَفْسِهِ شَيْئًا فَيَنْبَغِي لِكُلِّ مُسْلِمٍ أَنْ يَكُونَ هَذَا الْخَوْفُ مِنْ هَمِّهِ ، وَبِاللَّهِ التَّوْفِيقُ .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تمہیں کون سی چیز اس بات سے روکتی ہے کہ تم وہ وصیت سنو جو میں تمہیں کر رہا ہوں؟ وہ یہ ہے کہ تم صبح و شام یہ کہا کرو:“ «يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ، وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ» ”اے زندہ! اے سب کو قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت کے وسیلے سے فریاد کرتا ہوں، میرے سارے کام سنوار دے اور پلک جھپکنے کے برابر بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کر۔“
زید بن حباب رحمہ اللہ نے کہا: ”مسعر رحمہ اللہ مجھ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔“
اور زید رحمہ اللہ کے دوسرے شاگرد نے ان سے ”عثمان بن عبداللہ بن موہب“ کے نام سے روایت کیا ہے۔
امام احمد بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعنی یہ ساری فکرمندی اس کی جانب سے اس ایمان کی وجہ سے تھی جو اس کے دل میں رکھا گیا اور ان اعمالِ ایمان کی وجہ سے جن کی اسے توفیق دی گئی، اس علم کے ساتھ کہ جب توفیق چھین لی جائے اور بندہ اپنے نفس کے سپرد کر دیا جائے تو وہ اپنے لیے کسی چیز کا مالک نہیں رہتا۔ لہٰذا ہر مسلمان کو چاہیے کہ یہ خوف اس کی فکر کا حصہ ہو، اور توفیق اللہ ہی کی طرف سے ہے۔“
• . الحسن بن علي بن محمد الهذلي، أبو علي، الحلواني (م ٢٤٢ هـ). ثقة حافظ، له تصانيف. من الحادية عشرة (خ م د ت ق).
• عثمان بن موهب. مقبول. من الخامسة (س). والحديث أخرجه النسائي في عمل اليوم والليلة و(رقم ٥٧٥) وكذا ابن السني (رقم ٤٨) من طريق زيد بن الحباب عن عثمان بن موهب به.