شعب الایمان — حدیث نمبر 7433
باب: فصل: عورتوں کا پردہ اور ان کے ستر کی سخت تاکید۔
فصل في حجاب النساء والتغليظ في سترهن
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيِّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْخَطْمِيُّ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ ، فَلَمَّا كُنَّا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ إِذَا امْرَأَةٌ فِي هَوْدَجِهَا وَاضِعَةٌ يَدَهَا عَلَى هَوْدَجِهَا ، فَلَمَّا نَزَلَ دَخَلَ الشِّعْبَ وَدَخَلْنَا مَعَهُ ، فَقَالَ : كُنَّا فِي هَذِهِ الشِّعْبِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِذَا غِرْبَانٌ كَثِيرَةٌ ، فِيهَا غُرَابٌ أَعْصَمُ أَحْمَرُ الْمِنْقَارِ وَالرِّجْلَيْنِ ، فَقَالَ : رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا كَقَدْرِ هَذَا الْغُرَابِ فِي هَذِهِ الْغِرْبَانِ " .عمارہ بن خزیمہ بن ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم حج یا عمرے کے سفر میں سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، جب ہم مرّ الظہران میں پہنچے تو وہاں ایک عورت اپنے ہودج میں تھی اور اپنا ہاتھ ہودج پر رکھے ہوئے تھی۔ جب سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے پڑاؤ کیا تو گھاٹی میں داخل ہوئے اور ہم بھی ان کے ساتھ داخل ہوئے، پھر انہوں نے فرمایا: ”ہم اس گھاٹی میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے اور وہاں بہت سے کوّے تھے، ان میں ایک ایسا کوّا بھی تھا جس کی چونچ اور دونوں پاؤں سرخ تھے اور (پروں میں) سفیدی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ‘عورتوں میں سے جنت میں صرف اتنی ہی داخل ہوں گی جتنا ان کوّوں میں یہ کوّا ہے۔’“
• أبو جعفر الخطمي هو عمير بن يزيد بن عمير الأنصاري.
• عمارة بن خزيمة بن ثابت الأنصاري أبو عبد الله أو أبو محمد المدني، ثقة، من الثالثة (٤).