شعب الایمان — حدیث نمبر 7432
باب: فصل: عورتوں کا پردہ اور ان کے ستر کی سخت تاکید۔
فصل في حجاب النساء والتغليظ في سترهن
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ : خَرَجْتِ امْرَأَةٌ مُتُزَيِّنَةً ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا ، فَاخْتَبَأَتْ مِنْهُ ، فَأَرْسَلَ إِلَى زَوْجِهَا فَاخْتَبَأَ ، فَقَامَ فَخَطَبَ فَقَالَ : " مَا هَذِهِ الْخَارِجَةُ أَمْ هَذَا الْمُرْسِلُهَا أَمَا لَوْ أَتَيْتُ بِهَا لَسَيَرْتُ بِهَا ، أَوْ لَيَسَّرْتُ بِهَا وَبِهِ ، فَإِذَا أَرَادَتْ أَنْ تَخْرُجَ لِحَاجَةٍ فَلْتَخْرُجْ مُتَنَكِّرَةً فِي بَذْلَتِهَا ، فَإِذَا فَرَغَتْ مِنْ حَاجَتِهَا فَلْتَرْجِعْ إِلَى بَيْتِهَا " .امام مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت بن سنور کر باہر نکلی، یہ بات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو انہوں نے اس کی طرف آدمی بھیجا، مگر وہ ان سے چھپ گئی، پھر انہوں نے اس کے شوہر کی طرف آدمی بھیجا تو وہ بھی چھپ گیا، تب آپ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”یہ نکلنے والی کون ہے؟ اور یہ اسے بھیجنے والا کون ہے؟ سنو! اگر اسے میرے پاس لایا جاتا تو میں ضرور اسے (شہر سے) روانہ کر دیتا، یا اسے اور اس کے شوہر کو روانہ کر دیتا۔ پس جب اس عورت کو کسی ضرورت سے نکلنا ہو تو وہ اپنے روزمرہ کے سادہ لباس میں اپنی پہچان چھپا کر نکلے، اور جب اپنی ضرورت سے فارغ ہو جائے تو اپنے گھر لوٹ آئے۔“
• زهير هو ابن معاوية الكوفي.
• ليث هو ابن أبي سليم ضعفوه، تقدما. ولم أقف على هذا الخبر.