شعب الایمان — حدیث نمبر 7424

باب: فصل: عورتوں کا پردہ اور ان کے ستر کی سخت تاکید۔

فصل في حجاب النساء والتغليظ في سترهن

حدیث نمبر: 7424
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّاجِرُ ، حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْمًا يُبَايِعُونَهُ وَفِيهِمْ رَجُلٌ بِيَدِهِ خَلُوقٌ ، فَجَعَلَ يُبَايِعُهُمْ وَيُؤَخِّرُهُ ، حَتَّى جَعَلَهُ فِي آخِرِهِمْ ، وَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ طِيبَ الرِّجَالِ مَا خَفِيَ لَوْنُهُ وَظَهَرَ رِيحُهُ ، وَطِيبُ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَخَفِيَ رِيحُهُ " .
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ : رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، وَأَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ ، عَنِ السَّرِيِّ بْنِ خُزَيْمَةَ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے پاس تشریف لائے جو آپ ﷺ سے بیعت کر رہے تھے، ان میں ایک آدمی تھا جس کے ہاتھ پر خلوق نامی خوشبو لگی ہوئی تھی۔ آپ ﷺ دوسروں سے بیعت لیتے رہے اور اسے پیچھے کرتے گئے، یہاں تک کہ اسے سب سے آخر میں کر دیا، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ چھپا رہے اور مہک ظاہر ہو، اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو اور مہک چھپی رہے۔“
ابو عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”اسے ابراہیم بن ابی طالب اور ابو حامد بن شرقی نے سری بن خزیمہ سے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في الحياء بفصوله / حدیث: 7424
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7810
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف (سنن أبي داود 2174) , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, انظر الحديث الآتي (4019), شيخ من طفاوة : لا يعرف (تق : 8500), ولبعض الحديث شواهد, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 82 (سنن أبي داود 2174) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لم أعرف شيخ الحاكم
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لم أعرف شيخ الحاكم (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 230) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2787 | سنن ابي داود: 2174 | سنن نسائي: 5121 | سنن نسائي: 5122 | شعب الإيمان: 365 | شعب الإيمان: 7423
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو عبد الرحمن بن عبد الله التاجر لم أقف على من ترجمه.
• عاصم هو الأحول، تقدما.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2787 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´مرد اور عورت کی خوشبو کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک پھیل رہی ہو اور رنگ چھپا ہوا ہو اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ظاہر ہو لیکن مہک اس کی چھپی ہوئی ہو " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2787]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
مفہوم یہ ہے کہ مرد ایسی خوشبو لگائیں جس میں بو ہو اور رنگ نہ ہو، جیسے عطر اور عود وغیرہ، اور عورتیں ایسی چیزوں کا استعمال کریں جس میں رنگ ہو خوشبو نہ ہو مثلاً زعفران اور مہندی وغیرہ۔

نوٹ:
(سند میں "رجل" مبہم راوی ہے، لیکن شاہد کی وجہ سے یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، ملاحظہ ہو صحیح الترغیب رقم: 4024)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2787 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2174 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´بیوی سے جماع کا حال لوگوں کو بتانے کی کراہت کا بیان۔`
ابونضرہ کہتے ہیں: مجھ سے قبیلہ طفاوہ کے ایک شیخ نے بیان کیا کہ مدینہ میں میں ایک بار ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مہمان ہوا میں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں کسی کو بھی مہمانوں کے معاملے میں ان سے زیادہ چاق و چوبند اور ان کی خاطر مدارات کرنے والا نہیں دیکھا، ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ میں ان کے پاس تھا، وہ اپنے تخت پر بیٹھے تھے ان کے ساتھ ایک تھیلی تھی جس میں کنکریاں یا گٹھلیاں تھیں، نیچے ایک کالی کلوٹی لونڈی تھی، آپ رضی اللہ عنہ ان کنکریوں پر تسبیح پڑھ رہے تھے، جب (پڑھتے پڑھتے) تھیلی ختم ہو جاتی تو انہیں لونڈی کی طرف ڈال دیتے، اور۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2174]
فوائد ومسائل:
1۔
روایت سنداً ضعیف ہے۔
مگر مسئلہ اسی طرح ہے کہ زوجین کو اپنی مباشرت کی تفصیلات بیان کرنا حرام ہے۔
اگر کہیں اشد ضرورت ہو تو صحبت کی خبر دے سکتا ہے مگر تفصیل کے بغیر
2۔
مردوں کو عطریات استعمال کرنے چاہییں ان کے لے رنگ نمایاں کرنے والے پاؤڈر نا جائز ہے گھر میں استعمال کر سکتی ہیں۔
پاؤدر ایسے استعمال کریں جن میں خوشبو نہ ہوکہ اجانب کو اپنی طرف متوجہ کرنے لگیں۔

3۔
مردوں یا عورتوں کو اکھٹے لیٹنا نا جائز ہے الا یہ کہ کوئی خاص مجبوری ہو۔
باپ بیٹے کو جائز ہے اور اسی طرح ماں بیٹی کے لیے بھی قیاس کے طور پر اس کا جواز ہو سکتا ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2174 سے ماخوذ ہے۔