شعب الایمان — حدیث نمبر 365
باب: فصل: اللہ عزوجل کا فرمان ﴿پس تیرے رب کی قسم! ہم انہیں اور شیطانوں کو ضرور جمع کریں گے﴾۔
فصل في قول الله عز وجل فوربك لنحشرنهم والشياطين
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ : أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ : أَخْبَرَتْنِي أُمُّ مُبَشِّرٍ ، أَنَّهَا سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عِنْدَ حَفْصَةَ : " لَا يَدْخُلُ النَّارَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ الَّذِينَ بَايَعُوا تَحْتَهَا " . قَالَتْ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَانْتَهَرَهَا فَقَالَتْ حَفْصَةُ : ( وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ) فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَقَدْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا ) .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ .
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : " وَهَذَا يَحْتَمِلُ أَنْ يَكُونَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا نَفَى عَنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ دُخُولَ النَّارِ دُخُولَ الْبَقَاءِ فِيهَا ، أَوْ دُخُولًا يَمَسُّهُمْ مِنْهَا أَذًى لَا أَصْلَ الدُّخُولِ أَلَا تَرَاهُ احْتَجَّ بِقَوْلِهِ : ( ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا ) .
وَقَدْ يَكُونُ الْمَحْفُوظُ فِي الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ رِوَايَةَ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ فَيَكُونُ ذَلِكَ وُلُوجًا مِنْ غَيْرِ مَسِّ نَارٍ ، وَإِصَابَةِ أَذًى " كَمَا رُوِّينَا عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ وَهُو مِنْ أَكَابِرِ التَّابِعِينَ أَنَّهُ قَالَ : " إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ قَالُوا : يَا رَبِّ أَلَمْ تَعِدْنَا أَنْ نَرِدَ النَّارَ ؟ قَالَ : بَلَى مَرَرْتُمْ بِهَا وَهِيَ خَامِدَةٌ " .
وَرُوِّينَا عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ سُلَيْمَانَ أَنَّهُ قَالَ : " يَجْعَلُ اللَّهُ النَّارَ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَئِذٍ بَرْدًا وَسَلَامًا كَمَا جَعَلَهَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ " .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا کہ انہوں نے نبی ﷺ کو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس یہ فرماتے سنا: ”ان شاء اللہ اصحابِ شجرہ میں سے، جنہوں نے اس درخت کے نیچے بیعت کی تھی، کوئی بھی جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔“ سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول!“ تو آپ ﷺ نے انہیں جھڑک دیا۔ اس پر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”﴿اور تم میں سے کوئی ایسا نہیں جو اس پر وارد نہ ہو﴾“ تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل نے یہ بھی تو فرمایا ہے: ﴿پھر ہم ان لوگوں کو نجات دیں گے جو متقی تھے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے﴾۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں ہارون بن عبداللہ سے، انہوں نے حجاج بن محمد سے روایت کیا ہے۔
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس میں یہ احتمال ہے کہ نبی ﷺ نے اصحابِ شجرہ سے جہنم میں داخل ہونے کی جو نفی فرمائی ہے، وہ اس میں ہمیشہ رہنے کے طور پر داخل ہونے کی نفی ہو، یا ایسے داخل ہونے کی جس میں انہیں جہنم سے کوئی تکلیف پہنچے، نہ کہ سرے سے داخل ہونے کی۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ آپ ﷺ نے اپنے اس فرمان سے استدلال فرمایا: ﴿پھر ہم ان لوگوں کو نجات دیں گے جو متقی تھے اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے﴾۔
اور ہو سکتا ہے کہ پہلی حدیث میں محفوظ سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ کی روایت ہو، تو پھر یہ داخل ہونا آگ کو چھوئے بغیر اور کسی تکلیف کے پہنچے بغیر گزر جانے کے معنی میں ہوگا، جیسا کہ ہمیں خالد بن معدان رحمہ اللہ سے روایت پہنچی ہے، جو بڑے تابعین میں سے ہیں، کہ انہوں نے فرمایا: ‘جب اہلِ جنت جنت میں داخل ہو جائیں گے تو کہیں گے: اے ہمارے رب! کیا تو نے ہم سے وعدہ نہیں کیا تھا کہ ہم جہنم پر وارد ہوں گے؟ اللہ فرمائے گا: کیوں نہیں، تم اس پر سے گزرے تھے جب کہ وہ بجھی ہوئی تھی۔’“
اور ہمیں مقاتل بن سلیمان رحمہ اللہ سے روایت پہنچی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس دن مومنوں پر آگ کو ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دے گا، جیسے اس نے اسے ابراہیم علیہ السلام پر بنا دیا تھا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
ان شاءالله: کا لفظ تبرک کے لیے فرمایا، کسی شک و شبہ کی بنا پر نہیں۔
(2)
قالت بلي: حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا یہ لفظ ایک شبہ کا ازالہ کرنے کے لیے کہا، نعوذباللہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تردید مقصد نہیں تھی، کیونکہ آیت کا ظاہری مفہوم یہ ہے کہ ہر انسان آگ میں داخل ہو گا اور اس عموم میں شجرہ کے تحت بیعت کرنے والے بھی داخل ہیں، تو آپ نے جواب دیا، وارد سے مراد پل صراط پر پہنچنا ہے تو وہاں سے بعض مومن جنت میں پہنچ جائیں گے اور کافر، آگ میں گر جائیں گے۔
ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مجھے امید ہے جو لوگ بدر و حدیبیہ کی جنگوں میں شریک تھے، ان میں سے کوئی جہنم میں نہ جائے گا، «إ ن شاء اللہ» اگر اللہ نے چاہا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نہیں ہے: «وإن منكم إلا واردها كان على ربك حتما مقضيا» " تم میں سے ہر ایک کو اس میں وارد ہونا ہے، یہ تیرے رب کا حتمی فیصلہ ہے " (سورة مريم: 71)؟، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " کیا تم نے اللہ تعالیٰ کا یہ قول نہیں سنا: «ثم ننجي الذين اتقوا ونذر الظالمين فيها جثيا» " پھر ہم پرہیزگاروں کو ن۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4281]
فوائد و مسائل:
(1)
غزوہ بدراسلام اور کفر کا پہلا معرکہ تھا۔
جو صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اس جنگ میں شریک تھے وہ دوسرے صحابہ سے افضل ہیں۔
ان سب کے لئے جنت کی خوش خبری ہے۔
مشہور قول کے مطابق ان صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کی تعداد تین سو تیرہ ہے۔
(2) 6 ہجری میں نبی کریمﷺ نے عمرے کا ارادہ فرمایا۔
چودہ سو صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین آپ ﷺ کی معیت میں مکہ مکرمہ کی طرف روانہ ہوئے۔
حدیبیہ کے مقام پرکافروں نے آپ کو روک دیا۔
رسول اللہ ﷺ نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا نمائندہ بنا کر مکہ بھیجا تاکہ روسائے قریش سے بات چیت کرکے انھیں رکاوٹ ختم کرنے پر آمادہ کریں۔
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی واپسی میں توقع سے زیادہ تاخیر ہوئی تو افواہ پھیل گئی کہ انھیں شہید کردیا گیا ہے۔
اس پر نبی کریم ﷺ نے حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے کےلئے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین سے بعیت لی جو بعیت رضوان کہلاتی ہے۔
یہ بعیت کرنے والے صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین بھی قطعی جنتی ہیں۔
(3)
جہنم پر سے ہر ایک کو گزرنا ہے۔
مخلص اور نیک مومن اس سے پار ہوجایئں گے گناہ گار مومن گر جایئں گے۔
لیکن انبیاء اولیاء شہدا اور حفاظ قرآن وغیرہ کی شفاعت سے درجہ بدرجہ نجات پاکر جنت میں چلے جایئں گے۔
(4)
آیت مبارکہ میں ظالموں سے مراد صریح کافر اوراعتقادی منافق ہیں جو ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔
(5)
قرآن مجید اور صحیح احادیث میں تعارض نہیں۔
جہاں بظاہر تعارض معلوم ہوتا ہے وہاں علمائے کرام دونوں نصوص کی اس انداز سے وضاحت فرما دیتے ہیں کہ تعارض نہیں رہتا۔
نبی کریمﷺ بھی اسی طرح کرتے تھے۔
(6)
قرآن یا حدیث کے سمجھنے میں کوئی اشکال ہو تو کسی عالم سے پوچھ لینا چاہیے اور عالم کو چاہیے کہ وضاحت کردے۔
ابونضرہ کہتے ہیں: مجھ سے قبیلہ طفاوہ کے ایک شیخ نے بیان کیا کہ مدینہ میں میں ایک بار ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا مہمان ہوا میں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں کسی کو بھی مہمانوں کے معاملے میں ان سے زیادہ چاق و چوبند اور ان کی خاطر مدارات کرنے والا نہیں دیکھا، ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ میں ان کے پاس تھا، وہ اپنے تخت پر بیٹھے تھے ان کے ساتھ ایک تھیلی تھی جس میں کنکریاں یا گٹھلیاں تھیں، نیچے ایک کالی کلوٹی لونڈی تھی، آپ رضی اللہ عنہ ان کنکریوں پر تسبیح پڑھ رہے تھے، جب (پڑھتے پڑھتے) تھیلی ختم ہو جاتی تو انہیں لونڈی کی طرف ڈال دیتے، اور۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2174]
1۔
روایت سنداً ضعیف ہے۔
مگر مسئلہ اسی طرح ہے کہ زوجین کو اپنی مباشرت کی تفصیلات بیان کرنا حرام ہے۔
اگر کہیں اشد ضرورت ہو تو صحبت کی خبر دے سکتا ہے مگر تفصیل کے بغیر
2۔
مردوں کو عطریات استعمال کرنے چاہییں ان کے لے رنگ نمایاں کرنے والے پاؤڈر نا جائز ہے گھر میں استعمال کر سکتی ہیں۔
پاؤدر ایسے استعمال کریں جن میں خوشبو نہ ہوکہ اجانب کو اپنی طرف متوجہ کرنے لگیں۔
3۔
مردوں یا عورتوں کو اکھٹے لیٹنا نا جائز ہے الا یہ کہ کوئی خاص مجبوری ہو۔
باپ بیٹے کو جائز ہے اور اسی طرح ماں بیٹی کے لیے بھی قیاس کے طور پر اس کا جواز ہو سکتا ہے۔