شعب الایمان — حدیث نمبر 7409
باب: فصل: عورتوں کا پردہ اور ان کے ستر کی سخت تاکید۔
فصل في حجاب النساء والتغليظ في سترهن
حدیث نمبر: 7409
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ عُبْدُوسٍ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ النَّصِيبِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَيْكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : دَخَلَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهَا ثِيَابٌ شَامِيَّةٌ رِقَاقٌ ، فَأَعْرَضَ عَنْهَا ، ثُمَّ قَالَ : " مَا هَذَا يَا أَسْمَاءُ ! إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا بَلَغَتِ الْمَحِيضَ لَمْ يَصْلُحْ أَنْ يُرَى مِنْهَا إِلَّا هَذَا ، وَهَذَا " وَأَشَارَ إِلَى وَجْهِهِ وَكَفَّيْهِ .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور انہوں نے شام کے بنے ہوئے باریک کپڑے پہن رکھے تھے، تو آپ ﷺ نے ان سے رخ پھیر لیا، پھر فرمایا: ”اسماء! یہ کیا ہے؟ عورت جب حیض کی عمر کو پہنچ جائے تو اس کے لیے درست نہیں کہ اس کے بدن میں سے سوائے اس کے اور اس کے کچھ نظر آئے۔“ اور آپ ﷺ نے اپنے چہرے اور ہتھیلیوں کی طرف اشارہ فرمایا۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن أحمد بن عبد الواحد بن عبدوس لم أظفر له بترجمة إلا أن المزي ذكره في تهذيب الكمال لما فيمن روى عن موسى بن أيوب النصيبي.
• سعيد بن بشير هو الأزدي ضعيف.
• خالد بن دريك هو البناني، إنه لم يسمع من عائشة كما قال المزي وعبد الحق، راجع "جامع التحصيل" (ص ٢٠٥).

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 4104 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´عورت اپنی زینت اور سنگار میں سے کس قدر ظاہر کر سکتی ہے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، وہ باریک کپڑا پہنے ہوئے تھیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا اور فرمایا: " اسماء! جب عورت بالغ ہو جائے تو درست نہیں کہ اس کی کوئی چیز نظر آئے سوائے اس کے اور اس کے " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرہ اور ہتھیلیوں کی جانب اشارہ کیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ روایت مرسل ہے خالد بن دریک نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کو نہیں پایا۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4104]

فوائد ومسائل:
بعض علماء اس حدیث سے عورت کے لئے چہرہ ننگا رکھنے کا اثبات کرتے ہیں، جو صحیح نہیں۔
کیونکہ احتمال ہے کہ یہ ارشاد حجاب کے احکام نازل ہونے سے پہلے کا ہو، نیز یہ روایت مرسل ہے، جیسے کہ امام ابو داودؒ نے واضح فرمایا ہے اور اس کا ایک راوی سعید بن بشیرازی ضعیف ہے، دیکھیے۔
۔
نیز اگلی (حدیث 4106) میں ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ اپنے پاوں چھپانے کے لئے مضطرب ہوتی تھیں اور حدیث 4118 میں آرہا ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ نے بھی اپنی چادر کا پلو لمبا کرنے کا پوچھا تو آپ ؐ نے ایک پالشت بتایا اس پر انہوں نے عذرکیا کہ اس طرح تو پاون ننگے ہوں گے۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
جب امت کی یہ مائیں کو تمام عورتوں کے لئے انتہائی عظیم قابل قدر نمونہ ہیں، ان کا یہ حال ہے کہ پاوں ننگے ہونے سے پریشان ہوتی ہیں تو کس طرح باور کیا جاسکتا ہے کہ وہ چہرہ ننگے کرنے کو جائز سمجھتی ہوں گی اور کسی کے لئے (عورت ہو یا مرد) اس کا چہرہ ہی منبع حسن وقبح ہوتا ہے، جبکہ امت کے مردوں کو حکم دیا گیا کہ ضرورت کی چیز طلب کرنی ہو تو منہ اٹھائے گھروں کے اندر گھس جایا کرو۔
بلکہ اوٹ کی پیچھے سے طلب کیا کرو، کئی صحیح اور صریح احادیث میں غیر محرم کو اجنبی عورت کے ہاں جانا جائز نہیں اور شوہر کے رشتہ دار مردوں کا گھر میں بے باکانہ اندر آجانا بھی جائز نہیں، بلکہ مرد کے رشتہ دار دیوار اور جیٹھ وغیرہ عورت کے لئے موت ہیں۔
(مسئلہ حجاب اور چہرے کے پردے کی تفصیل اورشافی بحث تفسیر اضواءالبیان، ازعلامہ محمد امین شنقیطی ؒسورءاحزاب میں ملاخطہ ہو۔
)

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4104 سے ماخوذ ہے۔