شعب الایمان — حدیث نمبر 7408

باب: فصل: عورتوں کا پردہ اور ان کے ستر کی سخت تاکید۔

فصل في حجاب النساء والتغليظ في سترهن

حدیث نمبر: 7408
قَالَ : وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوحٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا سَلْمٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كُنْتُ أَدْخُلُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ بِغَيْرِ إِذْنٍ ، قَالَ : فَجِئْتُ يَوْمًا لِأَدْخُلَ ، فَقَالَ : " عَلَى مَكَانِكَ يَا بُنَيَّ ، إِنَّهُ قَدْ حَدَثَ بَعْدَكَ أَمْرٌ لَا تَدْخُلْ عَلَيْنَا إِلَّا بِإِذْنٍ " .
قَالَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَهُ اللَّهُ : هَذَا عَامٌّ فِي جَمِيعِ الْأَوْقَاتِ ، وَتَخْصِيصُ ذَلِكَ بِالسَّاعَاتِ الثَّلَاثِ لِكَوْنِهِ خَادِمًا ، وَالْخَادِمُ فِي مَعْنَى الْمَمْلُوكِ ، وَمَنْ لَمْ يَبْلُغِ الْحُلُمَ فِيمَا ذَهَبَ إِلَيْهِ الْحَلِيمِيُّ لَا يُبَيِّنُ لِي ، فَالْخَادِمُ إِذَا كَانَ حُرًّا بَالِغًا فَدَخَلَ عَلَيْهِنَّ فِي غَيْرِ هَذِهِ السَّاعَاتِ الثَّلَاثِ رُبَّمَا وَقَعَ بَصَرُهُ عَلَى مَا يَظْهَرُ مِنْهُنَّ فَضْلًا ، وَذَلِكَ غَيْرُ جَائِزٍ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ مَحْرَمًا ، وَهُوَ يُفَارِقُ الْمَمْلُوكَ الَّذِي هُوَ كَالْمَحْرَمِ فِي ظَاهِرِ الْمَذْهَبِ ، فَلَا يَدْخُلُ عَلَيْهِنَّ إِلَّا بِإِذْنٍ فِي جَمِيعِ الْأَوْقَاتِ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بغیر اجازت کے چلا آیا کرتا تھا۔ وہ کہتے ہیں: ایک دن میں اندر جانے کے لیے آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹے! اپنی جگہ پر رک جاؤ، تمہارے (آنے جانے کے) بعد ایک نیا حکم آ گیا ہے، اب ہمارے پاس اجازت کے بغیر داخل نہ ہونا۔“
امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حکم تمام اوقات کے لیے عام ہے۔ اسے تین اوقات کے ساتھ خاص کرنا اس لیے ہے کہ وہ خادم تھے اور خادم مملوک کے معنی میں ہوتا ہے۔ رہا نابالغ (کو اس میں شامل کرنا)، جیسا کہ حلیمی کا مذہب ہے، تو وہ مجھ پر واضح نہیں ہوتا۔ چنانچہ خادم جب آزاد اور بالغ ہو اور ان (عورتوں) کے پاس ان تین اوقات کے علاوہ داخل ہو تو ہو سکتا ہے کہ اس کی نظر ان کے بدن کے ان حصوں پر پڑ جائے جو (گھر کے عام حالات میں) کھل جاتے ہیں، اور یہ غیر محرم کے لیے جائز نہیں۔ یہ اس مملوک سے مختلف ہے جو ظاہر مذہب میں محرم کی طرح ہے۔ لہٰذا وہ (آزاد بالغ خادم) ان کے پاس تمام اوقات میں اجازت کے بغیر داخل نہ ہو۔ واللہ اعلم۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في الحياء بفصوله / حدیث: 7408
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 5843
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سلم هو العلوي.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5843 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
5843. حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک سال تک ٹھہرا رہا حالانکہ میں خواہش مند تھا کہ میں حضرت عمر بن خطاب ؓ سے ان دوعورتوں کے متعلق دریافت کروں جنہوں نے نبی ﷺ کے متعلق باہمی اتفاق کر لیا تھا لیکن آپ کا رعب سامنے آ جاتا۔ ایک دن آپ نے دوران سفر میں ایک مقام پر قیام کیا اور پیلو کے درختوں کے جھنڈ میں چلے گئے جب فارغ ہو کر واپس تشریف لائے تو میں نے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: وہ عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہ ہیں پھر فرمایا: ہم دور جائلیت میں عورتوں کو کوئی حیثیت نہ دیتے تھے جب اسلام آیا اور اللہ تعالٰی نے ان کے حقوق کا ذکر کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ عورتوں کے بھی ہم پر کچھ حقوق ہیں لیکن پھر بھی ہم اپنے معاملات میں انہیں داخل نہ ہونے دیتے تھے واقعہ یہ ہے کہ ایک دن میرے اور میری بیوی کے درمیان کوئی بات ہو رہی تھی تو اس نے مجھے تیز و تند جواب دیا۔۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:5843]
حدیث حاشیہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس واقعہ میں ایک چٹائی پر تشریف فرما تھے چٹائی بھی ایسی کہ جسم مبارک پر اس کے نشانات عیاں تھے اس سے باب کا مضمون نکلتا ہے کہ آ پ کے بستر کا یہ حال تھا چمڑے کا تکیہ جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی۔
چند کچی کھالیں لٹک رہی تھیں جن کی دباغت کے لیے ببول کے پتے رکھے ہوئے تھے جو جی ساری دنیا کو ترک دنیا کا سبق دینے کے لیے مبعوث ہوا اس کی پاکیزہ زندگی ایسی سادہ ہونی چایئیے۔
صلی اللہ علیه وسلم الف ألف مرة بعدد کل ذرة آمین۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5843 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5843 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5843. حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک سال تک ٹھہرا رہا حالانکہ میں خواہش مند تھا کہ میں حضرت عمر بن خطاب ؓ سے ان دوعورتوں کے متعلق دریافت کروں جنہوں نے نبی ﷺ کے متعلق باہمی اتفاق کر لیا تھا لیکن آپ کا رعب سامنے آ جاتا۔ ایک دن آپ نے دوران سفر میں ایک مقام پر قیام کیا اور پیلو کے درختوں کے جھنڈ میں چلے گئے جب فارغ ہو کر واپس تشریف لائے تو میں نے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: وہ عائشہ اور حفصہ رضی اللہ عنہ ہیں پھر فرمایا: ہم دور جائلیت میں عورتوں کو کوئی حیثیت نہ دیتے تھے جب اسلام آیا اور اللہ تعالٰی نے ان کے حقوق کا ذکر کیا تو ہمیں معلوم ہوا کہ عورتوں کے بھی ہم پر کچھ حقوق ہیں لیکن پھر بھی ہم اپنے معاملات میں انہیں داخل نہ ہونے دیتے تھے واقعہ یہ ہے کہ ایک دن میرے اور میری بیوی کے درمیان کوئی بات ہو رہی تھی تو اس نے مجھے تیز و تند جواب دیا۔۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:5843]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر کا بیان ہے، آپ کے نیچے ایک چٹائی تھی جس نے آپ کے پہلو پر نشانات لگا رکھے تھے۔
یہ نہایت ہی سادہ زندگی اور سادگی سے رہنا سہنا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تکیہ بھی چمڑے کا تھا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی، اس کے علاوہ چند کچی کھالیں لٹک رہی تھیں اور انہیں رنگنے کے لیے کیکر کے پتے بکھرے پڑے تھے۔
(2)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا نقشہ ہمارے سامنے بیان کیا ہے جو رسول دنیا والوں کو ترک دنیا کا سبق دینے کے لیے بھیجے گئے تھے۔
بہرحال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیاوی ٹھاٹھ باٹھ اور تکلفات سے بالاتر تھے، ہمیں بھی زندگی کا یہ نمونہ اختیار کرنا چاہیے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5843 سے ماخوذ ہے۔