حدیث نمبر: 7396
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ حَيْوَةَ بْنَ شُرَيْحٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ شَدَّادٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ الْحَجَّاجَ ، يَقُولُ : سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ فَلَمْ يَكُونَا حَاضِرَيْنِ ، ثُمَّ أَتَيَا بَعْدُ ، فَسَأَلَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيْنَ كُنْتُمَا ؟ " قَالَا : كُنَّا نَغْتَسِلُ ، قَالَ : " كَيْفَ صَنَعْتُمَا ؟ " قَالَ أَحَدُهُمَا : دَخَلَ صَاحِبِي الْمَاءَ فَاغْتَسَلَ ، وَحَوَّلْتُ إِلَيْهِ قَفَائِيَ ، وَسَتَرْتُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ بِثَوْبٍ ، فَلَمَّا فَرَغَ وَخَرَجَ دَخَلْتُ الْمَاءَ أَغْتَسِلُ فَصَنَعَ مِثْلَمَا صَنَعَتُ ، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَحْسَنْتُمَا " .
هَذَا أَيْضًا مُرْسَلٌ .
ترجمہ

حجاج بن شداد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں دریافت فرمایا تو وہ دونوں موجود نہ تھے، پھر وہ بعد میں آئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں سے پوچھا: ”تم دونوں کہاں تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ہم غسل کر رہے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے کیسے کیا؟“ ان میں سے ایک نے کہا: میرا ساتھی پانی میں داخل ہو کر نہایا اور میں نے اس کی طرف اپنی گدی کر لی اور اپنے اور اس کے درمیان ایک کپڑے سے پردہ کر لیا، پھر جب وہ فارغ ہو کر باہر نکل آیا تو میں پانی میں داخل ہو کر نہانے لگا اور اس نے بھی ویسا ہی کیا جیسا میں نے کیا تھا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں سے فرمایا: ”تم دونوں نے خوب کیا۔“
یہ حدیث بھی مرسل ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في الحياء بفصوله / حدیث: 7396
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7786
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: كسابقه
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 213) . »