شعب الایمان — حدیث نمبر 7309
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوونویں شاخ: حیا کا باب، اپنی فصلوں سمیت۔
الرابع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الحياء بفصوله
حدیث نمبر: 7309
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْنَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي غَالِبٍ الْبَغْدَادِيُّ ، وَسَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، عَنْ هُشَيْمٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ " .ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے والا) ہے، اور بے ہودہ گوئی (فحش گوئی) درشت مزاجی و بے رخی میں سے ہے اور درشت مزاجی و بے رخی جہنم میں (لے جانے والی) ہے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو الحسن الطرائفي هو أحمد بن محمد بن عبدوس بن سلمة العنزي، النيسابوري.
• أبو النضر الفقيه هو محمد بن محمد بن يوسف الطوسي، الشافعي.
• أحمد بن أبي غالب البغدادي.
• هشيم هو ابن بشير السلمي.
• الحسن هو البصري الإمام.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابن ماجه / حدیث: 4184 کی شرح از مولانا عطا اللہ ساجد ✍️
´شرم و حیاء کا بیان۔`
ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " حیاء ایمان سے ہے، اور ایمان کا بدلہ جنت ہے، اور فحش گوئی «جفا» (ظلم و زیادتی) ہے اور «جفا» (ظلم زیادتی) کا بدلہ جہنم ہے۔" [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4184]

اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اچھے اعمال کی طرح اچھے اخلاق بھی ایمان میں شامل ہیں۔
(2)
مومن کو اچھی عادتوں کا پابند ہونا چاہیے اور بری عادتوں سے متنفر ہونا چاہیے۔
(3)
بد کلامی گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا وغیرہ ہے جو مومن کی شان کے لائق نہیں۔

درج بالا اقتباس سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4184 سے ماخوذ ہے۔