شعب الایمان — حدیث نمبر 7308
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چوونویں شاخ: حیا کا باب، اپنی فصلوں سمیت۔
الرابع والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الحياء بفصوله
حدیث نمبر: 7308
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ الْخَزَّازُ أَبُو إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْحَيَاءُ مِنَ الْإِيمَانِ ، وَالْإِيمَانُ فِي الْجَنَّةِ ، وَالْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ ، وَالْجَفَاءُ فِي النَّارِ " .
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، وَغَيْرُهُ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے والا) ہے، اور بے ہودہ گوئی (فحش گوئی) درشت مزاجی و بے رخی میں سے ہے اور درشت مزاجی و بے رخی جہنم میں (لے جانے والی) ہے۔“
اسی طرح اسے معاذ بن معاذ رحمہ اللہ نے محمد بن عمرو بن علقمہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے، اور ان کے علاوہ دوسروں نے بھی۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إسماعيل بن عبد الملك بن أبي شبيب الخزاز أبو إسحاق البصري، ذكره الخطيب في "الموضح" (١/ ٤١٣) ولم يبين حاله.
• إسماعيل بن عبد الملك بن أبي شبيب الخزاز أبو إسحاق البصري، ذكره الخطيب في "الموضح" (١/ ٤١٣) ولم يبين حاله.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2009 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´شرم و حیاء کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " حیاء ایمان کا ایک جزء ہے اور ایمان والے جنت میں جائیں گے اور بےحیائی کا تعلق ظلم سے ہے اور ظالم جہنم میں جائیں گے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2009]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
جس طرح ایمان صاحب ایمان کو گناہوں سے روکنے کاسبب ہے، اسی طرح حیاء انسان کو معصیت اورگناہوں سے بچاتا ہے، بلکہ اس کے لیے ایک طرح کی ڈھال ہے، اسی وجہ سے حیاء کو ایمان کا جزء کہاگیا ہے۔
وضاحت:
1؎:
جس طرح ایمان صاحب ایمان کو گناہوں سے روکنے کاسبب ہے، اسی طرح حیاء انسان کو معصیت اورگناہوں سے بچاتا ہے، بلکہ اس کے لیے ایک طرح کی ڈھال ہے، اسی وجہ سے حیاء کو ایمان کا جزء کہاگیا ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2009 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 5009 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´ایمان کی شاخوں کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " حیاء (شرم) ایمان کی ایک شاخ ہے۔" [سنن نسائي/كتاب الإيمان وشرائعه/حدیث: 5009]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " حیاء (شرم) ایمان کی ایک شاخ ہے۔" [سنن نسائي/كتاب الإيمان وشرائعه/حدیث: 5009]
اردو حاشہ: حیا و خصلت ہے جو انسان کو قبیح باتوں اور کاموں سے روکتی ہے تا کہ رسوائی نہ ہو۔ لیکن حیا شریعت کے مطابق ہونی چاہئیے، مثلا: طلب علم، حق گوئی اور نیک کام میں حیا نہیں ہونی چاہیئے۔ اس حدیث میں حیا کا خصوصی ذکر ہے اس لیے ہے کہ حیا ہرنیکی کرنے اور برائی سے اجتناب کا سبب بنتی ہے جیسا کہ ایک دوسری روایت میں ہے کہ حیا جس چیز میں بھی ہو، اسے مزین اور خوب صورت بنا دیتی ہے اور جس چیز سےنکل جائے وہ قبیح بن جاتی ہے۔ (مسند احمد:3/165،وسنن ابن ماجہ،الزھد،حدیث:4185)
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5009 سے ماخوذ ہے۔