شعب الایمان — حدیث نمبر 7263
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ترپنویں شاخ: نیکی اور تقویٰ پر باہم تعاون کا باب۔
الثالث والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في التعاون على البر والتقوى
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ السَّامِرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَا : سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ مَشَى فِي حَاجَةِ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ حَتَّى يُتِمَّهَا لَهُ أَظَلَّهُ اللَّهُ بِخَمْسَةِ آلَافِ مَلِكٍ يَدْعُونَ لَهُ ، وَيُصَلُّونَ عَلَيْهِ ، إِنْ كَانَ صَبَاحًا حَتَّى يُمْسِيَ ، وَإِنْ كَانَ مَسَاءً حَتَّى يُصْبِحَ ، وَلَا يَرْفَعُ قَدَمًا إِلَّا كُتِبَتْ لَهُ بِهَا حَسَنَةً ، وَلَا يَضَعُ قَدَمًا إِلَّا حُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ " - وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَى - : " سَيِّئَةٌ " .
جَعْفَرُ بْنُ مَيْسَرَةَ ضَعِيفٌ ، وَهَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ .سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی کسی حاجت کے لیے چلے یہاں تک کہ اسے اس کے لیے پورا کر دے، تو اللہ تعالیٰ پانچ ہزار فرشتوں کے ذریعے اس پر سایہ فرماتا ہے جو اس کے لیے دعا کرتے ہیں اور اس پر رحمت بھیجتے ہیں؛ اگر صبح کا وقت ہو تو شام تک اور اگر شام کا وقت ہو تو صبح تک۔ وہ جو قدم بھی اٹھاتا ہے اس کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھی جاتی ہے اور جو قدم بھی رکھتا ہے اس کے بدلے اس کا ایک گناہ مٹا دیا جاتا ہے۔“ اور ایک دوسری مرتبہ (راوی نے «خطیئة» کی جگہ) «سیئة» (برائی) کا لفظ کہا۔
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”جعفر بن میسرہ ضعیف ہے اور یہ حدیث منکر ہے، واللہ اعلم۔“
• جعفر بن ميسرة الأشجعي، منكر الحديث، ضعيف قاله البخاري.
• وأبوه ميسرة أبو جعفر الأشجعي مولى موسى بن باذان، من أهل مكة قال أبو حاتم: هو مستقيم الحديث، وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٤٢٦) راجع "الجرح والتعديل" (٨/ ٢٥٣)، "الأنساب" (١/ ٢٦٣)، "التاريخ الكبير" (٤/ ١/ ٣٧٥).