شعب الایمان — حدیث نمبر 7262
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ترپنویں شاخ: نیکی اور تقویٰ پر باہم تعاون کا باب۔
الثالث والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في التعاون على البر والتقوى
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ فِيمَا يُخَاطِبُ رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : يَا رَبِّ ، أَيُّ عِبَادِكَ أَحَبُّ إِلَيْكِ ، أُحِبُّهُ بِحُبِّكَ ؟ قَالَ : يَا دَاوُدُ ، أَحَبُّ عِبَادِي إِلَيَّ تَقِيُّ الْقَلْبِ ، نَقِيُّ الْكَفَّيْنِ ، لَا يَأْتِي إِلَى أَحَدٍ سُوءًا ، وَلَا يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ ، تَزُولُ الْجِبَالُ وَلَا يَزُولُ ، أَحَبَّنِي وَأَحَبَّ مَنْ يُحِبُّنِي ، وَحَبَّبَنِي إِلَى عِبَادِي ، قَالَ : يَا رَبِّ ، إِنَّكَ تَعْلَمُ أَنِّي أُحِبُّكَ وَأُحِبُّ مَنْ يُحِبُّكَ ، فَكَيْفَ أُحَبِّبُكَ إِلَى عِبَادِكَ ؟ قَالَ : ذَكِّرْهُمْ بِآلَائِي وَبَلَائِي وَنَعْمَائِي ، يَا دَاوُدُ ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ عَبْدٍ يُعِينُ مَظْلُومًا أَوْ يَمْشِي مَعَهُ فِي مَظْلَمَتِهِ إِلَّا أَثْبَتُّ قَدَمَيْهِ يَوْمَ تَزِلُّ الْأَقْدَامُ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا داود علیہ السلام نے اپنے رب عزوجل سے مناجات کرتے ہوئے عرض کیا: اے میرے رب! تیرے بندوں میں سے تجھے سب سے زیادہ محبوب کون ہے تاکہ میں بھی اس سے ویسی ہی محبت کروں جیسی تو کرتا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے داود! میرے بندوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو پاکیزہ دل اور صاف ہاتھوں والا ہو، کسی کے ساتھ برائی نہ کرے اور چغلی کھاتا نہ پھرے، پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جائیں مگر وہ اپنے مقام سے نہ ہٹے، وہ مجھ سے محبت کرے، میرے محبت کرنے والوں سے محبت کرے اور مجھے میرے بندوں کا محبوب بنا دے۔ داود علیہ السلام نے عرض کیا: اے میرے رب! تو جانتا ہے کہ میں تجھ سے محبت کرتا ہوں اور اس سے بھی محبت کرتا ہوں جو تجھ سے محبت کرتا ہے، تو میں تجھے تیرے بندوں کا محبوب کیسے بناؤں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: انہیں میری نعمتیں، میری آزمائشیں اور میرے احسانات یاد دلایا کرو۔ اے داود! جو بندہ کسی مظلوم کی مدد کرتا ہے یا اس کی مظلومیت کے معاملے میں اس کے ساتھ چلتا ہے تو میں اس دن اس کے قدم جما دوں گا جس دن قدم پھسل رہے ہوں گے۔“
• أبو إسماعيل السلمي هو محمد بن إسماعيل بن يوسف.
• إسحاق بن عبد الرحمن هو إسحاق بن عبد الله بن أبي فروة- عبد الرحمن.
• علي بن أبي طلحة هو سالم مولى بني العباس، أرسل عن ابن عباس ولم يره كما ذكره الرازي في "مسنده" (ص ١١٨) تقدموا. ولم أجد هذا الحديث مرفوعًا. وقد أخرجه ابن أبي شيبة في المصنف" بنحوه (١٣/ ٢٠١) من طريق المنهال عن عبد الله بن الحارث قال، أوحى الله إلى داود … فذكره مختصرا.