شعب الایمان — حدیث نمبر 725
باب: ایمان کی شاخوں میں سے گیارہویں شاخ: اللہ تعالیٰ سے خوف کا باب۔
الحادي عشر من شعب الإيمان وهو باب في الخوف من الله تعالى
حدیث نمبر: 725
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، وَمُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ ( وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ ) .
قَالَا : هُوَ " الرَّجُلُ يُرِيدُ أَنْ يُذْنِبَ فَيَذْكُرَ مَقَامَ رَبِّهِ فَيَدَعَ الذَّنْبَ " .
وَرَوَاهُ خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ شُعْبَةَ فَقَالَ : عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَوْ مُجَاهِدٍ بِالشَّكِّ .ترجمہ
امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ اور امام مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”یہ وہ آدمی ہے جو گناہ کا ارادہ کرتا ہے، پھر اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے کو یاد کرتا ہے تو گناہ چھوڑ دیتا ہے۔“
اور اسے خلف بن ولید نے شعبہ سے روایت کیا تو انہوں نے شک کے ساتھ کہا: ”ابراہیم سے یا مجاہد سے۔“