شعب الایمان — حدیث نمبر 7203
باب: ایمان کی شاخوں میں سے ترپنویں شاخ: نیکی اور تقویٰ پر باہم تعاون کا باب۔
الثالث والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في التعاون على البر والتقوى
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي أَبُو مَنْصُورٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْعَتَكِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، قَالَ : سَمِعْتُ عَامِرًا يَقُولُ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي تَرَاحُمِهِمْ وَتَوَادِّهِمْ ، وَتَوَاصُلِهِمْ كَمَثَلِ الْجَسَدِ ، إِذَا اشْتَكَى عُضْوٌ مِنْهُ تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ الْجَسَدِ ، بِالْحُمَّى وَالسَّهَرِ " .
لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي نُعَيْمٍ . وَفِي رِوَايَةِ إِسْحَاقَ : " تَعَاطُفِهِمْ " بَدَلَ " تَوَاصُلِهِمْ " رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ ، عَنْ أَبِي نُعَيْمٍ .
وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ، عَنْ زَكَرِيَّا .سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”باہمی رحم دلی، محبت اور میل ملاپ میں مومنوں کی مثال ایک جسم کی سی ہے کہ جب اس کا کوئی ایک عضو تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم بخار اور بے خوابی کے ساتھ اس کا شریکِ حال ہو جاتا ہے۔“
یہ ابو نعیم کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ اور اسحاق کی روایت میں ”تَوَاصُلِهِمْ“ کی جگہ ”تَعَاطُفِهِمْ“ ہے۔ اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ابو نعیم سے روایت کیا ہے۔
اور امام مسلم رحمہ اللہ نے اسے زکریا سے ایک دوسری سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
• زكريا هو ابن أبي زائدة الهمداني، الوادعي.
• أبو نعيم هو الفضل بن دكين الملائي.