شعب الایمان — حدیث نمبر 7175
باب: ان احادیث کا بیان کہ جو قدرت رکھتا ہو اس پر اپنی قدرت کے مطابق نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا واجب ہے، اور اسے ترک کرنے میں کیا فساد ہے۔
أحاديث في وجوب الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر على من قدر عليهما بما قدر عليه ، وما في ترك ذلك من الفساد
حدیث نمبر: 7175
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " كَلِمَةُ عَدْلٍ عِنْدَ إِمَامٍ جَائِرٍ " .ترجمہ
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا: ”کون سا جہاد سب سے افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ظالم حکمران کے سامنے انصاف کی بات کہنا۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو داود الحفري هو عمر بن سعد بن عبيد الحفري.
• سفيان هو الثوري.
• أبو داود الحفري هو عمر بن سعد بن عبيد الحفري.
• سفيان هو الثوري.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن نسائي / حدیث: 4214 کی شرح از حافظ محمد امین ✍️
´ظالم حکمراں کے پاس حق بات کہنے والے کی فضیلت کا بیان۔`
طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ ۱؎ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور وہ یا آپ اپنا پیر رکاب میں رکھے ہوئے تھے، کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " ظالم حکمراں کے پاس حق اور سچ کہنا۔" [سنن نسائي/كتاب البيعة/حدیث: 4214]

اردو حاشہ: (1) یہ اس لیے افضل جہاد ہے کہ اس میں جان کا جانا یقینی ہوتا ہے، پھر میدان جنگ میں تو آدمی اپنا دفاع بھی کر سکتا ہے جبکہ یہاں وہ بھی ممکن نہیں۔ ہر لحاظ سے ہاتھ بندھے ہوتے ہیں۔ اور پھر برے طریقے سے مارا جاتا ہے۔ ایسے شخص کی حوصلہ افزائی کرنے والا بھی کوئی نہیں ہوتا۔ ملامت کرنے والے زیادہ ہوتے ہیں۔
(2) "رکاب میں پاؤں رکھ چکے تھے" یعنی اونٹ پر سوار ہو رہے تھے۔
(3) "ظالم بادشاہ" جو کلمۂ حق کہنے والے کو برداشت نہ کرتا ہو۔
(2) "رکاب میں پاؤں رکھ چکے تھے" یعنی اونٹ پر سوار ہو رہے تھے۔
(3) "ظالم بادشاہ" جو کلمۂ حق کہنے والے کو برداشت نہ کرتا ہو۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4214 سے ماخوذ ہے۔