ریاض الصالحین — حدیث نمبر 195

باب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا

باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر

حدیث نمبر: 195
الثاني عشر: عن أَبي عبدِ الله طارِقِ بن شِهاب البَجَليِّ الأَحْمَسِيّ - رضي الله عنه: أنَّ رجلًا سأل النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - وقد وضع رِجله في الغَرْزِ: أيُّ الجِهادِ أَفضلُ؟ قَالَ: «كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائرٍ». رواه النسائي بإسناد صحيح.
«الغرز» بغين معجمة مفتوحة ثُمَّ راء ساكنة ثُمَّ زاي: وَهُوَ ركاب كَوْرِ الجملِ إِذَا كَانَ من جلد أَوْ خشب وقيل: لا يختص بجلد وخشب.
ترجمہ

سیدنا ابوعبداللہ طارق بن شہاب بجلی احمسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے، جب آپ رکاب میں پاؤں رکھ چکے تھے، پوچھا: کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ظالم بادشاہ کے سامنے حق بات کہنا۔“
(اسے نسائی نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«الغرز» غین معجمہ پر زبر، پھر رائے ساکن، پھر زاء کے ساتھ: یہ اونٹ کے کجاوے کی رکاب ہے جب وہ چمڑے یا لکڑی کی ہو، اور کہا گیا ہے کہ یہ چمڑے اور لکڑی کے ساتھ خاص نہیں۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 195
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (النسائي 4214) , شیخ زبیر علی زئی: حسن
تخریج حدیث أخرجه: النسائي 7/ 161.