شعب الایمان — حدیث نمبر 7165
باب: ایمان کی شاخوں میں سے باونویں شاخ: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا باب۔
الثاني والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ مَهَابَةٌ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِحَقٍّ إِذَا عَلِمَهُ " .
قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : فَمَا زَالَ بِنَا الْبَلَاءُ حَتَّى قَصَّرْنَا ، وَإِنَّا لَنُبَلِّغُ فِي السِّرِّ .
قَالَ شُعْبَةُ : وَحَدَّثَنِي أَبُو مَسْلَمَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی شخص کو لوگوں کی ہیبت و رعب اس بات سے ہرگز نہ روکے کہ جب وہ حق بات جانتا ہو تو اسے بیان کرے۔“
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: ”پھر ہم پر آزمائشیں برابر آتی رہیں یہاں تک کہ ہم نے کوتاہی کی اور (حال یہ ہو گیا کہ) ہم صرف چھپ کر ہی (حق کی) تبلیغ کرتے ہیں۔“
شعبہ رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے ابو مسلمہ نے بھی ابو نضرہ کے واسطے سے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے (اسی طرح) حدیث بیان کی۔“
• أبو نضرة هو المنذر بن مالك بن قطعة العبدي.