شعب الایمان — حدیث نمبر 7155
باب: ایمان کی شاخوں میں سے باونویں شاخ: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا باب۔
الثاني والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : لَأَنْ أَخَافَ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ خَيْرٌ لِي أَنْ أُقْبِلَ عَلَى نَفْسِي ؟ فَقَالَ : " أَمَّا مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا فَلَا يَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ ، وَمَنْ كَانَ خِلْوًا فَلْيُقْبِلْ عَلَى نَفْسِهِ ، وَلْيَنْصَحْ لِوَلِيِّ أَمْرِهِ .
قَالَ الْحَلِيمِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ : يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ الْآمِرُ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهِي عَنِ الْمُنْكَرِ مُمَيَّزًا بِرِفْقٍ فِي مَوْضِعِ الرِّفْقِ ، وَبِعُنْفٍ فِي مَوْضِعِ الْعُنْفِ ، وَيُكَلِّمُ كُلَّ طَبَقَةٍ مِنَ النَّاسِ بِمَا يَعْلَمُ أَنَّهُ يَلِيقُ بِهِمْ وَأَنْجَعُ فِيهِمْ ، وَأَنْ يَكُونَ غَيْرَ مُحَابٍ ، وَلَا مُدَاهِنٍ ، وَأَنْ يُصْلِحَ نَفْسَهُ أَوَّلًا وَيُقَوِّمَهَا ، ثُمَّ يُقْبِلَ عَلَى إِصْلَاحِ غَيْرِهِ وَتَقْوِيمِهِ ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ ) .سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: ”میں اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف کروں، یہ میرے لیے اس سے بہتر ہے کہ میں صرف اپنی ذات کی طرف متوجہ رہوں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”جو شخص مسلمانوں کے امور میں سے کسی چیز کا ذمہ دار بنا ہو، وہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈرے، اور جو فارغ (بے ذمہ داری) ہو وہ اپنی ذات کی طرف متوجہ رہے اور اپنے حکمران کی خیر خواہی کرے۔“
امام حلیمی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے والے کو چاہیے کہ وہ اس بات میں ممتاز ہو کہ نرمی کے موقع پر نرمی اور سختی کے موقع پر سختی اختیار کرے، اور لوگوں کے ہر طبقے سے اس انداز میں گفتگو کرے جس کے بارے میں وہ جانتا ہو کہ وہ ان کے لائق ہے اور ان میں زیادہ مؤثر ہے، اور وہ نہ کسی کی رو رعایت کرنے والا ہو اور نہ مداہنت کرنے والا، اور پہلے اپنی اصلاح کرے اور خود کو سیدھا کرے، پھر دوسرے کی اصلاح اور اسے سیدھا کرنے کی طرف متوجہ ہو۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ﴾ (کیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟)۔“