شعب الایمان — حدیث نمبر 7151
باب: ایمان کی شاخوں میں سے باونویں شاخ: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا باب۔
الثاني والخمسون من شعب الإيمان وهو باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
حدیث نمبر: 7151
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْفَحَّامُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّكُمْ مُصِيبُونَ وَمَنْصُورُونَ وَمَفْتُوحٌ لَكُمْ ، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ ، وَلْيَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ ، وَلْيَنْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ ، وَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”تم (دشمنوں پر) غالب آؤ گے، تمہاری مدد کی جائے گی اور تمہارے لیے (علاقے) فتح کیے جائیں گے؛ پس جو شخص اس زمانے کو پائے وہ اللہ سے ڈرتا رہے، نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے۔ اور جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• سماك هو ابن حرب.
• سماك هو ابن حرب.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: مشكوة المصابيح / حدیث: 233 کی شرح از حافظ زبیر علی زئی ✍️
´جھوٹی حدیث بیان کرنے پر وعید`
«. . . وَرَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَجَابِرٍ وَلَمْ يَذْكُرِ: «اتَّقُوا الْحَدِيثَ عَنِّي إِلَّا مَا علمْتُم» . . .»
". . . ابن ماجہ نے ابن مسعود اور جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے لیکن «اتقو الحديث» الخ کا ذکر نہیں کیا۔ . . ." [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ: 233]

تحقیق الحدیث:
صحیح ہے۔
◄ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیان کردہ حدیث سنن ترمذی [2257] میں بھی موجود ہے، امام ترمذی نے فرمایا: «هذا حديث حسن صحيح»
◄ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ والی حدیث مسند أحمد [3؍303] وغیرہ میں بھی موجود ہے اور شواہد کے ساتھ صحیح ہے۔
◄ حدیث مذکور متواتر ہے۔ دیکھئے: [قطف الازهار المتناثره فى الاخبار المتواتره ح 1] [لفظ اللآلي المتناثره فى الاحاديث المتواتره 71] اور [نظم المتناثره من الحديث المتواتر ح1]

درج بالا اقتباس اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 233 سے ماخوذ ہے۔