شعب الایمان — حدیث نمبر 7089
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پچاسویں شاخ: جماعت کے طریقے کو مضبوطی سے تھامنے کا باب۔
الخمسون من شعب الإيمان وهو باب في التمسك بما عليه الجماعة
(50) الْخَمْسُونَ مِنْ شُعَبِ الْإِيمَانِ " وَهُوَ بَابٌ فِي التَّمَسُّكِ بِمَا عَلَيْهِ الْجَمَاعَةُ " .
قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ) .
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ اللَّهَ يَرْضَى لَكُمْ ثَلَاثًا ، وَيَكْرَهُ لَكُمْ ثَلَاثًا ، يَرْضَى لَكُمْ أَنْ تَعْبُدُوهُ ، وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ، وَأَنْ تَعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا ، وَأَنْ تُنَاصِحُوا مَنْ وَلَّاهُ اللَّهُ أَمْرَكُمْ ، وَيَكْرَهُ لَكُمْ : قِيلَ وَقَالَ ، وَكَثْرَةَ السُّؤَالِ ، وَإِضَاعَةَ الْمَالِ " .
لَيْسَ فِي رِوَايَةِ مَالِكٍ : " وَلَا تَفَرَّقُوا " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ جَرِيرٍ .اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا﴾ ”اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے لیے تین باتیں پسند فرماتا ہے اور تین باتیں ناپسند فرماتا ہے۔ تمہارے لیے یہ پسند فرماتا ہے کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور یہ کہ تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں نہ پڑو، اور یہ کہ جسے اللہ نے تمہارے معاملات کا والی بنایا ہے اس کے خیرخواہ رہو۔ اور تمہارے لیے یہ ناپسند فرماتا ہے: قیل و قال (فضول باتیں)، کثرتِ سوال، اور مال ضائع کرنا۔“
امام مالک رحمہ اللہ کی روایت میں ”اور تفرقہ میں نہ پڑو“ کے الفاظ نہیں ہیں۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں جریر رحمہ اللہ کی روایت سے نقل کیا ہے۔
• أبو الحسن الطرائفي هو أحمد بن محمد بن عبدوس بن سلمة العنزي.
• القعنبي هو عبد الله بن مسلمة بن قعنب الحارثي.
تشریح، فوائد و مسائل
قِيْلَ وَ قَالَ: دونوں فعل ماضی کے صیغے بھی بن سکتے ہیں اور مصدر بھی، مقصد یہ ہے کہ بلا مقصد، فضول بحث و مباحثہ کرنا یا بلا ضرورت دینی مسائل میں بلا تحقیق و احتیاط مختلف اقوال نقل کرنا یا محض اپنی دھونس اور علمی رعب جمانے کے لیے بلا تحقیق، بحث و مناظرہ کرنا درست نہیں ہے۔
كَثرَة السَّوَال: بلا حاجت و ضرورت، محض مال میں اضافہ کرنے کے لیے لوگوں سے مانگنا یا ایسے مسائل پوچھنا جو ابھی پیش نہیں آئے اور نہ آنے کا فی الوقت امکان ہے یا ان میں کسی قسم کا اشکال اور پیچیدگی ہے، مسائل برزخ اور آخرت کے امور کی حقیقت و کیفیت کے بارے میں سوال کرنا یا ایسے سوال کرنا جو انسان کو شک اور حیرت میں ڈالنے والے ہیں، مثلا اللہ نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے تو اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے۔
إِضَاعة الماَل: یعنی اسراف و تبذیر کرنا یا غیر شرعی کاموں پر مال خرچ کرنا۔