شعب الایمان — حدیث نمبر 7000
باب: فصل: عادل حکمران کی فضیلت اور حکمرانوں کے ظلم کے بارے میں جو وارد ہوا۔
فصل في فضل الإمام العادل وما جاء في جور الولاة
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُبَارَكٍ ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ وَيَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُخَيْمِرَةَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ فِلَسْطِينَ يُكْنَى أَبَا مَرْيَمَ مِنَ الْأَسْدِ قَدِمَ عَلَى مُعَاوِيَةَ فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ : مَا أَقْدَمَكَ ؟ قَالَ : حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا رَأَيْتُ مَوْقِفَكَ جِئْتُ أُخْبِرُكَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَنْ وَلَّاهُ اللَّهُ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَيْئًا ، فَاحْتَجَبَ عَنْ حَاجَتِهِمْ ، وَخَلَّتِهِمْ ، وَفَاقَتِهِمْ ، احْتَجَبَ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَنْ حَاجَتِهِ وَخَلَّتِهِ وَفَاقَتِهِ " .فلسطین کے ایک شخص سے، جن کی کنیت ابو مریم تھی اور جو قبیلہ اسد سے تھے، روایت ہے کہ وہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: ”آپ کس غرض سے تشریف لائے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”ایک حدیث کی وجہ سے جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھی۔ جب میں نے آپ کا طرزِ عمل دیکھا تو آپ کو بتانے چلا آیا۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اللہ نے جسے لوگوں کے کسی معاملے کا والی بنایا، پھر وہ ان کی حاجت، ضرورت اور فاقے کے وقت ان سے پردے میں چھپ گیا، تو اللہ قیامت کے دن اس کی حاجت، ضرورت اور فاقے کے وقت اس سے پردہ فرما لے گا۔““
• محمد بن مبارك الصوري نزيل دمشق القلانسي، القرشي (م ٢٥١ هـ). ثقة، من كبار العاشرة (ع).
• يزيد بن أبي مريم يقال اسم أبيه ثابت الأنصاري أبو عبد الله الدمشقي، إمام الجامع لا بأس به، من السادسة (خ-٤). وذكره ابن حبان في "الثقات" (٥/ ٥٣٦) وقال العجلي في "معرفة الثقات" (٢/ ٣٦٧): شامي ثقة.
• القاسم بن مخيمرة (مصغرا) أبوعروة الهمداني، نزيل الشام. ثقة، من الثالثة (خت م- ٤).
تشریح، فوائد و مسائل
ابومریم ازدی (اسدی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، انہوں نے کہا: اے ابوفلاں! بڑے اچھے آئے، میں نے کہا: میں آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ایک حدیث بتا رہا ہوں، میں نے آپ کو فرماتے سنا ہے: " جسے اللہ مسلمانوں کے کاموں میں سے کسی کام کا ذمہ دار بنائے پھر وہ ان کی ضروریات اور ان کی محتاجی و تنگ دستی کے درمیان رکاوٹ بن جائے ۱؎ تو اللہ اس کی ضروریات اور اس کی محتاجی و تنگ دستی کے درمیان حائل ہو جاتا ہے ۲؎۔" یہ سنا تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2948]
غیر شرعی اور غیر اسلامی سیاست میں یہ ہوتا ہے کہ حاکم اور رعیت میں فاصلہ ضروری سمجھا جاتا ہے۔
ان کا وہم ہے کہ عوام سے بہت زیادہ میل جول ہیبت اور رعب داب کو کم کردیتا ہے۔
جبکہ اسلامی سیاست اس کے برخلاف ہے۔
حاکم ان کا راعی اور خدمت گار ہے۔
اس کاعوام سے ملنے سے گریز کرنا اور ان کی ضروریات کو پوری نہ کرنا دنیا اور آخرت کا نقصان ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے گورنروں کی سخت سرزنش کرتے، اگر یہ معلوم ہوتا کہ عام لوگ بلا روک ٹوک ان سے نہیں مل سکتے۔
سیدنا ابو مریم ازدی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کے کسی کام کا حاکم بنا دیا اور وہ پردہ میں رہا۔ ان کی ضروریات اور ان کی حاجات پوری کرنے میں اللہ تعالیٰ بھی پردہ میں رہے گا اس کی حاجات پوری کرنے میں۔ " (ابوداؤد و ترمذی) «بلوغ المرام/حدیث: 1198»
«أخرجه أبوداود، الخراج والإمارة، باب فيما يلزم الإمام من أمر الرعية...، حديث:2948، والترمذي، الأحكام، حديث:1332 وقال: غريب.»
تشریح:
راویٔ حدیث:
«حضرت ابو مریم ازدی رضی اللہ عنہ» ازدی‘ اسدی دونوں طرح مشہور ہیں‘ حضرمی بھی کہا جاتا تھا۔
شرف صحابیت سے مشرف تھے۔
شام میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انھیں یہ حدیث بیان کی۔