حدیث نمبر: 6915
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ الْعَدْلُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ الْبَغْدَادِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ أَبُو الْعَبَّاسِ الْخُرَاسَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الْآيَةَ : ( يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ) .
قَالَ : " أَتَدْرُونَ مَا أَخْبَارُهَا ؟ " قَالُوا : اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ : " فَإِنَّ أَخْبَارَهَا أَنْ تَشْهَدَ عَلَى كُلِّ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا أَنْ تَقُولَ عَمِلَ كَذَا وَكَذَا فِي يَوْمِ كَذَا وَكَذَا ، قَالَ : فَهَذِهِ أَخْبَارُهَا " .
قَالَ أَحْمَدُ : فَهَذَا أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ وَرِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ضَعِيفٌ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی ﴿يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا﴾
پھر فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اس کی خبریں کیا ہیں؟“ صحابہ نے عرض کیا: ”اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر بندے اور ہر بندی کے بارے میں، جو عمل اس نے اس کی پشت پر کیا، گواہی دے گی، وہ کہے گی کہ اس نے فلاں دن فلاں فلاں عمل کیا تھا۔ یہی اس کی خبریں ہیں۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ روایت رشدین بن سعد کی روایت سے زیادہ صحیح ہے، اور رشدین بن سعد ضعیف ہیں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه / حدیث: 6915
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7298
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف الإسناد // وسيأتي (664 / 3591) // (سنن الترمذي 2429) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف, وانظر حديث الآتي (3353),يحيى بن أبي سليمان: ضعفه الجمهور (أبي داود: 893),انوار الصحيفة ص 256 (سنن الترمذي 2429) , تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: ليس بالقوي
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ليس بالقوي (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 421) . »
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) 4/ 619 رقم 2429، 5/ 446 رقم 3353، وأحمد فى (مسنده) 2/ 374، والحاكم فى (المستدرك) 2/ 532»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2429 | سنن ترمذي: 3353 | رياض الصالحين: 408
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أحمد بن الحجاج الخراساني أبو العباس المروزي، الذهلي، الشيباني (م ٢٢٢ هـ). ثقة، من العاشرة (خ).
• يحيى بن أبي سليمان هو المدني لين الحديث، ضعفه أبو حاتم وقال البخاري: منكر الحديث، تقدم.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3353 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ «إذا زلزلت» سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (سورۃ الزلزال کی) آیت «يومئذ تحدث أخبارها» " اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی " (الزلزال: ۴)، پڑھی، پھر آپ نے پوچھا: کیا تم لوگ جانتے ہو اس کی خبریں کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: " اس کی خبریں یہ ہیں کہ اس کی پیٹھ پر یعنی زمین پر ہر بندے نے خواہ مرد ہو یا عورت جو کچھ کیا ہو گا اس کی وہ گواہی دے گی، وہ کہے گی: اس بندے نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کیا تھا، یہی اس کی خبریں ہیں۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3353]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی (الزلزال: 4)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3353 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2429 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´قیامت کے دن انسانی اعمال پر گواہیوں کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت کریمہ: «يومئذ تحدث أخبارها» کی تلاوت کی اور فرمایا: " کیا تم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کی خبریں کیا ہوں گی؟ " صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: " اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہر مرد اور عورت کے خلاف گواہی دے گی، جو کام بھی انہوں نے زمین پر کیا ہو گا، وہ کہے گی کہ اس نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کام کیا "، آپ نے فرمایا: " یہی اس کی خبریں ہیں۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب صفة القيامة والرقائق والورع/حدیث: 2429]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں یحییٰ بن ابی سلیمان لین الحدیث راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2429 سے ماخوذ ہے۔