شعب الایمان — حدیث نمبر 681
باب: دوسری فصل: اللہ عزوجل کے ذکر کے بارے میں وارد آثار و اخبار۔
الفصل الثاني في ذكر آثار وأخبار وردت في ذكر الله عز وجل
حدیث نمبر: 681
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : " تَسْبِيحَةٌ بِحَمْدِ اللَّهِ فِي صَحِيفَةِ مُؤْمِنٍ خَيْرٌ لَهُ مِنْ جِبَالِ الدُّنْيَا تَجْرِي مَعَهُ ذَهَبًا " .ترجمہ
امام عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اللہ کی حمد کے ساتھ ایک بار سبحان اللہ کہنا، جو مومن کے نامۂ اعمال میں لکھا ہو، اس کے لیے دنیا کے ان تمام پہاڑوں سے بہتر ہے جو سونا بن کر اس کے ساتھ چل رہے ہوں۔“