شعب الایمان — حدیث نمبر 677
باب: دوسری فصل: اللہ عزوجل کے ذکر کے بارے میں وارد آثار و اخبار۔
الفصل الثاني في ذكر آثار وأخبار وردت في ذكر الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي عِمْرَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَطَاعَ اللَّهَ فَقَدْ ذَكَرَ اللَّهَ ، وَإِنْ قَلَّتْ صَلَاتُهُ وَصِيَامُهُ وَتِلَاوَةُ الْقُرْآنِ ، وَمَنْ عَصَى اللَّهَ فَقَدْ نَسِيَ اللَّهَ وَإِنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ وَصِيَامُهُ وَتِلَاوَةُ الْقُرْآنِ " .
قَالَ : وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ فُضَيْلًا يَقُولُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : ( فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ )
قَالَ : " اذْكُرُونِي بِطَاعَتِي أَذْكُرْكُمْ بِمَغْفِرَتِي لَكُمْ " .ابن ابی عمران رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی اطاعت کی اس نے اللہ کا ذکر کیا، چاہے اس کی نماز، روزہ اور تلاوتِ قرآن کم ہی ہو، اور جس نے اللہ کی نافرمانی کی وہ اللہ کو بھول گیا، چاہے اس کی نماز، روزہ اور تلاوتِ قرآن زیادہ ہی ہو۔“
راوی نے کہا: ہمیں سعید بن منصور رحمہ اللہ نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے فضیل رحمہ اللہ کو اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ﴾ کے بارے میں یہ فرماتے سنا: ”تم میری اطاعت کے ذریعے مجھے یاد کرو، میں تمہیں اپنی بخشش کے ساتھ یاد کروں گا۔“
• وأبو هانئ الخولاني هو حميد بن هانى إلمصري (م ١٤٢ هـ). لا بأس به. من الخامس.
• ابن أبي عمران هو خالد أبو عمر التُجيبي (م ١٢٩ هـ) قاضي إفريقية، فقيه، صدوق من الخامسة (م د ت س).