شعب الایمان — حدیث نمبر 676
باب: دوسری فصل: اللہ عزوجل کے ذکر کے بارے میں وارد آثار و اخبار۔
الفصل الثاني في ذكر آثار وأخبار وردت في ذكر الله عز وجل
حدیث نمبر: 676
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ ، أَنَّهَا قَالَتْ : ( وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ ) .
وَإِنْ صَلَّيْتَ فَهُوَ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَإِنْ صُمْتَ فَهُوَ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَكُلُّ خَيْرٍ تَعْمَلُهُ فَهُوَ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَكُلُّ شَيْءٍ تَجْتَنِبُهُ فَهُوَ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَأَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ تَسْبِيحُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ .
وَرُوِيَ فِي مَعْنَاهُ حَدِيثٌ مُرْسَلٌ .ترجمہ
ام الدرداء رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ﴿وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”اگر تم نماز پڑھو تو وہ بھی اللہ کے ذکر میں سے ہے، اور اگر روزہ رکھو تو وہ بھی اللہ کے ذکر میں سے ہے، اور ہر نیکی جو تم کرو وہ اللہ کے ذکر میں سے ہے، اور ہر وہ چیز جس سے تم بچو وہ بھی اللہ کے ذکر میں سے ہے، اور ان سب سے افضل اللہ عز و جل کی تسبیح ہے۔“
اور اس مفہوم میں ایک مرسل حدیث بھی روایت کی گئی ہے۔