شعب الایمان — حدیث نمبر 6690-6691
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتالیسویں شاخ: ہر گناہ کا علاج اس سے توبہ کے ذریعے کرنے کا باب۔
السابع والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَضْلِ الصَّائِغُ ، حَدَّثَنَا آدَمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ سَّمَّاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ : ( وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ) .
قَالَ يَقُولُ : إِذَا أَذْنَبَ أَحَدُكُمْ فَلَا يُلْقِيَنَّ بِيَدِهِ إِلَى التَّهْلُكَةِ ، وَلَا يَقُولُنَّ : لَا تَوْبَةَ لِي ، وَلَكِنْ لِيَسْتَغْفِرَ اللَّهَ ، وَلْيَتُبْ إِلَيْهِ ، فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّبِيعِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ الْغِفَارِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ وَقَالَ لَهُ رَجُلٌ : يَا أَبَا عُمَارَةَ ، ( وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ ) .
أَهُوَ الرَّجُلُ يَلْقَى الْعَدُوَّ فَيُقَاتِلُ حَتَّى يُقْتَلَ ؟ قَالَ : لَا ، وَلَكِنْ هُوَ الَّذِي يُذْنِبُ الذَّنْبَ فَيَقُولُ : لَا يَغْفِرُ اللَّهُ لِي .سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾ کے بارے میں انہوں نے کہا: ”مطلب یہ ہے کہ جب تم میں سے کوئی گناہ کر بیٹھے تو وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالے اور یہ ہرگز نہ کہے کہ میرے لیے کوئی توبہ نہیں، بلکہ وہ اللہ سے مغفرت مانگے اور اس کے حضور توبہ کرے، کیونکہ اللہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔“
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ان سے کہا: ”اے ابو عمارہ! ﴿وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ﴾ سے کیا مراد ہے؟ کیا اس سے وہ آدمی مراد ہے جو دشمن سے ٹکرائے اور لڑتے لڑتے مارا جائے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس سے مراد وہ شخص ہے جو گناہ کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مجھے نہیں بخشے گا۔“
[6690]
• آدم هو ابن أبي إياس.
[6691]
• أبو إسحاق هو السبيعي عمرو بن عبد الله الهمداني.