شعب الایمان — حدیث نمبر 6689
باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتالیسویں شاخ: ہر گناہ کا علاج اس سے توبہ کے ذریعے کرنے کا باب۔
السابع والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّعِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : جَاءَ جُبَيْرُ بْنُ الْحَارِثِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ مِقْرَافُ الذُّنُوبِ ، إِنِّي أَتُوبُ ثُمَّ أَعُودُ ، ثُمَّ أَتُوبُ ثُمَّ أَعُودُ ، قَالَ : " يَا جُبَيْرُ عَفْوُ اللَّهِ أَكْثَرُ مِنْ ذُنُوبِكَ " .
كَذَا وَجَدْتُهُ جُبَيْرٌ وَالصَّوَابُ جَبِيبٌ قَالَهُ عَبْدُ الْغَنِيِّ وَفِي كِتَابِ عَبْدِ الْغَنِيِّ أَنَّهُ فِي حَدِيثٍ رَوَاهُ أَيُّوبُ بْنُ ذَكْوَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ، وَفِي كِتَابِ شَيْخِنَا نُوحِ بْنِ ذَكْوَانَ أَبُو أَيُّوبَ ، وَالصَّوَابُ أَخُو أَيُّوبَ ، وَنُوحٌ وَأَيُّوبُ كِلَاهُمَا ضَعِيفٌ وَاللَّهُ أَعْلَمُ .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جبیر بن حارث نبی ﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں بہت گناہ کرنے والا آدمی ہوں، میں توبہ کرتا ہوں پھر (گناہ کی طرف) لوٹ جاتا ہوں، پھر توبہ کرتا ہوں پھر لوٹ جاتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے جبیر! اللہ کی معافی تمہارے گناہوں سے کہیں زیادہ ہے۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: میں نے اسے اسی طرح «جُبَيْر» پایا ہے جبکہ درست «جَبِيب» ہے، یہ بات عبدالغنی رحمہ اللہ نے کہی ہے۔ اور عبدالغنی رحمہ اللہ کی کتاب میں ہے کہ یہ اس حدیث میں ہے جسے ایوب بن ذکوان نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا۔ اور ہمارے شیخ کی کتاب میں «نوح بن ذکوان ابو ایوب» ہے، جبکہ درست «ایوب کا بھائی» ہے، اور نوح اور ایوب دونوں ضعیف ہیں، واللہ اعلم۔
• نوح بن ذكوان أبو أيوب كذا في النسخ، والصواب أخو أيوب كما أشار إليه المؤلف وهو البصري ضعيف.
• جبير بن الحارث والصواب جبيب بن الحارث كما قال المؤلف بعدما ساق الحديث، وكذا ترجمه الحافظ في "الإصابة" (١/ ٢٢٦) وقال: جبيب (بالجيم وموحدتين مصغرا) ابن الحارث، ذكره ابن السكن وقال: لم يصح إسناد حديثه. وانظر "أسد الغابة" (١/ ٣٢١ - ٣٢٢).