شعب الایمان — حدیث نمبر 6685

باب: ایمان کی شاخوں میں سے سینتالیسویں شاخ: ہر گناہ کا علاج اس سے توبہ کے ذریعے کرنے کا باب۔

السابع والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه

حدیث نمبر: 6685
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ - حَ
قَالَ : وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ وَيُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ : أَخْبَرَنَا ، وَقَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : سَمِعْتُ إِسْحَاقَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي عَمْرَةَ ، يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ عَبْدًا أَصَابَ ذَنْبًا فَقَالَ : يَا رَبِّ إِنِّي أَذْنَبْتُ ذَنْبًا فَاغْفِرْهُ لِي ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ : عَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذُّنُبَ ، وَيَأْخُذُ بِهِ فَغَفَرَ لَهُ ، ثُمَّ مَكَثَ مَا شَاءَ اللَّهُ ، ثُمَّ أَصَابَ ذَنْبًا آخَرَ - وَرُبَّمَا قَالَ : " ثُمَّ أَذْنَبَ ذَنْبًا آخَرَ " - ، فَقَالَ : يَا رَبِّ ، إِنِّي أَذْنَبْتُ ذَنْبًا آخَرَ فَاغْفِرْهُ لِي ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ : عَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ ، وَيَأْخُذُ بِهِ فَغَفَرَ لَهُ ، ثُمَّ مَكَثَ مَا شَاءَ اللَّهُ ، ثُمَّ أَصَابَ ذَنْبًا آخَرَ ، - وَرُبَّمَا قَالَ : " ثُمَّ أَذْنَبَ ذَنْبًا آخَرَ " - ، فَقَالَ : يَا رَبِّ ، إِنِّي أَذْنَبْتُ ذَنْبًا فَاغْفِرْهُ لِي ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ : عَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذَّنْبَ ، وَيَأْخُذُ بِهِ ، فَقَالَ رَبُّهُ : غَفَرْتُ لِعَبْدِي فَلْيَعْمَلْ مَا شَاءَ " .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ .
وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ هَمَّامٍ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایک بندے سے کوئی گناہ ہو گیا تو اس نے کہا: ’اے میرے رب! مجھ سے گناہ ہو گیا ہے، مجھے معاف فرما دے۔‘ اس کے رب نے فرمایا: ’میرے بندے نے جان لیا کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا بھی ہے اور اس پر پکڑ بھی فرماتا ہے۔‘ چنانچہ اس نے اسے بخش دیا۔ پھر وہ جب تک اللہ نے چاہا ٹھہرا رہا، پھر اس سے ایک اور گناہ ہو گیا - اور کبھی راوی نے یوں کہا: ”پھر اس نے ایک اور گناہ کر لیا“ - تو اس نے کہا: ’اے میرے رب! مجھ سے ایک اور گناہ ہو گیا ہے، مجھے معاف فرما دے۔‘ اس کے رب نے فرمایا: ’میرے بندے نے جان لیا کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا بھی ہے اور اس پر پکڑ بھی فرماتا ہے۔‘ چنانچہ اس نے اسے بخش دیا۔ پھر وہ جب تک اللہ نے چاہا ٹھہرا رہا، پھر اس سے ایک اور گناہ ہو گیا - اور کبھی راوی نے یوں کہا: ”پھر اس نے ایک اور گناہ کر لیا“ - تو اس نے کہا: ’اے میرے رب! مجھ سے گناہ ہو گیا ہے، مجھے معاف فرما دے۔‘ اس کے رب نے فرمایا: ’میرے بندے نے جان لیا کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ بخشتا بھی ہے اور اس پر پکڑ بھی فرماتا ہے۔‘ پھر اس کے رب نے فرمایا: ’میں نے اپنے بندے کو بخش دیا، اب وہ جو چاہے کرے۔‘“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے ”الصحیح“ میں عبد بن حمید رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابو الولید رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ہمام رحمہ اللہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / السابع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في معالجة كل ذنب بالتوبة منه / حدیث: 6685
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 7087
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: صحيح
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 299) . »
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 7507 | صحيح مسلم: 2758 | رياض الصالحين: 421
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• أبو النضر هو محمد بن محمد بن يوسف الطولي الفقيه.
• عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري، النجاري، يقال: ولد في عهد النبي صلى الله عليه وسلم وقال ابن أبي حاتم: ليست له صحبة (ع).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7507 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
7507. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا: ایک بندے نے بہت گناہ کیے اور کہا: اے میرے رب! میں نے گناہ کیا ہے تو مجھے معاف کر دے۔ اس کے رب نے فرمایا: کیا میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا کوئی رب ہے جو گناہ معاف کرتا ہے اور گناہ کی وجہ سے پکڑتا بھی ہے؟ اب میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا پھر جس قدر اللہ نے چاہا وہ گناہ سے رکا رہا پھر اس نے دوبارہ گناہ کیا تو اللہ کے حضور عرض کرنے لگا: اے میرے رب! میں نے گناہ کیا ہے اسے بھی معاف کر دے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا میرے بندے کو معلوم ہے کہ اس کا کوئی رب ہے جو گناہ معاف کرتا ہے اور اس کی وجہ سے سزا بھی دیتا ہے؟ چنانچہ میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا۔ پھر جس قدر اللہ نے چاہا وہ گناہ سے رکا رہا، پھر اس نے دوبارہ گناہ کیا تو اللہ کے حضور عرض کرنے لگا: اے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:7507]
حدیث حاشیہ: حضرت امام بخاری کامقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلام کرنا حق ہے۔
اس حدیث میں بھی اللہ کا کلام ایک گہنگار کے متعلق مذکور ہے اور یہ بتلانا بھی مقصد ہے کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے مگر قرآن مجید کےعلاوہ بھی اللہ کلام کرتا ہے۔
رسول اللہ ﷺصادق المصدوق ہیں۔
آپ نے یہ کلام نقل فرمایا ہے جو لوگ اللہ کے کلام کا انکار کرتےہیں، ان کے نزدیک رسول اللہ ﷺ صادق المصدوق نہیں ہیں۔
اس حدیث سے استغفار کی بھی بڑی فضیلت ثابت ہوئی بشرطیکہ گناہوں سے تائب ہوتا جائے اور استغفار کرتا رہے تو اس کو ضررنہ ہوگا۔
استغفار کی تین شرطیں ہیں۔
گناہ سے الگ ہو جانا، نادم ہونا، آگے کے لیے یہ نیت کرنا کہ اب نہ کروں گا۔
اس نیت کے ساتھ اگر پھر گناہ ہو جائے تو پھر استغفار کرے۔
دوسری حدیث میں ہے اگر ایک دن میں ستر وہی گناہ کرے لیکن استغفار کرتا رہے تو اس نے اصرار نہیں کیا۔
اصرار کے یہ معنی ہیں کہ گناہ پر نادم نہ ہو اس کے پھر کرنے کی نیت رکھے۔
صرف زبان سےاستغفار کرتا رہے کہ ایسا استغفار خود استغفار کے قابل ہے۔
اللهم إنانستغفرك ونتوب إليك فاغفرلنا ياخيرالغافرين آمين-
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 7507 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 7507 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
7507. سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے سنا، آپ نے فرمایا: ایک بندے نے بہت گناہ کیے اور کہا: اے میرے رب! میں نے گناہ کیا ہے تو مجھے معاف کر دے۔ اس کے رب نے فرمایا: کیا میرا بندہ جانتا ہے کہ اس کا کوئی رب ہے جو گناہ معاف کرتا ہے اور گناہ کی وجہ سے پکڑتا بھی ہے؟ اب میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا پھر جس قدر اللہ نے چاہا وہ گناہ سے رکا رہا پھر اس نے دوبارہ گناہ کیا تو اللہ کے حضور عرض کرنے لگا: اے میرے رب! میں نے گناہ کیا ہے اسے بھی معاف کر دے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا میرے بندے کو معلوم ہے کہ اس کا کوئی رب ہے جو گناہ معاف کرتا ہے اور اس کی وجہ سے سزا بھی دیتا ہے؟ چنانچہ میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا۔ پھر جس قدر اللہ نے چاہا وہ گناہ سے رکا رہا، پھر اس نے دوبارہ گناہ کیا تو اللہ کے حضور عرض کرنے لگا: اے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:7507]
حدیث حاشیہ:
1۔
مذکورہ حدیث پیش کرنے سےامام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کلام کرنا مبنی برحقیقت ہے، چنانچہ اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کا ایک گناہ گار کے متعلق گفتگو کرنا مذکور ہے، نیز یہ بتانا بھی مقصود ہے کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا کلام ہے مگر قرآن کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ کلام کرتا ہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کلام الٰہی کو ذکرکیا ہے۔
جو لوگ اللہ تعالیٰ کے کلام کا انکار کرتے ہیں وہ گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے منکر ہیں۔
2۔
اس حدیث سے استغفار کی فضیلت بھی ثابت ہوتی ہے اور استغفار کی تین شرطیں ہیں: گناہ چھوڑنا، اس پر شرمسار ہونا، پھر اس کے نہ کرنے کا عزم بالجزم (پختہ ارادہ)
کرنا، اگر اس نیت کے ساتھ، پھر گناہ ہو جائے تو استغفار کرنے سے وہ گناہ ختم ہو جائے گا بشرط یہ کہ گناہ پر اصرار نہ کرے۔
اصرار کے معنی ہیں: گناہ پر نادم ہونے کی بجائے اس کے ارتکاب کی نیت رکھے۔
صرف زبانی استغفار پر اکتفا نہ کرے۔
ایسا زبانی استغفار جو دل کی گہرائی سے نہ ہو بجائے خود استغفار کے قابل ہے۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 7507 سے ماخوذ ہے۔