شعب الایمان — حدیث نمبر 668
باب: دوسری فصل: اللہ عزوجل کے ذکر کے بارے میں وارد آثار و اخبار۔
الفصل الثاني في ذكر آثار وأخبار وردت في ذكر الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوَاخِي بَيْنَ أَصْحَابِهِ فَآخَى بَيْنَ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ وَبَيْنَ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَوْ بَيْنَ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ وَبَيْنَ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ : إِنْ مُتُّ قَبْلَكَ يَا أَخِي فَتَرَائَى لِي قَالَ : فَمَاتَ صَعْبٌ قَبْلَهُ فَتَرَائَى لَهُ عَوْفٌ فَرَآهُ فَقَالَ : كَيْفَ أَنْتَ يَا أَخِي ؟ قَالَ : بِخَيْرٍ ، قَالَ : مَا صَنَعْتَ ؟ قَالَ : غُفِرَ لَنَا يَوْمَ دَعَوْنَا عِنْدَ حَانُوتِ فُلَانٍ ، وَلَمْ يَكُنْ فِي أَهْلِي مُصِيبَةٌ إِلَّا لَحِقَنِي أَجْرُهَا حَتَّى هِرَّةٌ لَنَا مَاتَتْ مُنْذُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ .ثابت رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا کرتے تھے، چنانچہ آپ ﷺ نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ کرایا، یا (راوی کو شک ہے) سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ اور سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ کے درمیان۔ ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: ”بھائی! اگر میں تم سے پہلے فوت ہو جاؤں تو مجھے (خواب میں) اپنا آپ دکھانا۔“ پھر سیدنا صعب رضی اللہ عنہ ان سے پہلے فوت ہو گئے تو سیدنا عوف رضی اللہ عنہ کو وہ نظر آئے، انہوں نے انہیں دیکھا اور پوچھا: ”بھائی! آپ کا کیا حال ہے؟“ انہوں نے کہا: ”بخیر ہوں۔“ پوچھا: ”آپ نے (وہاں تک پہنچ کر) کیا کیا؟“ انہوں نے کہا: ”ہمیں اس دن بخش دیا گیا جب ہم نے فلاں کی دکان کے پاس دعا کی تھی۔ اور میرے گھر والوں پر جو بھی مصیبت آئی، اس کا اجر مجھے پہنچا، یہاں تک کہ ہماری ایک بلی جو تین دن پہلے مر گئی تھی (اس کا اجر بھی)۔“
• الخضر بن أبان الهاشمى ضعفه الحاكم وغيره. وتكلم فيه الدارقطني.
• سيّار هو ابن حاتم، قال أبو أحمد الحاكم في حديثه بعض المناكير، وضعفه ابن المديني. قال ابن حجر في "الإصابه" (٢/ ١٧٨) في ترجمة الصعب بن جثامه. أخرج ابن لال في "كتاب المتحابين" من طريق جعفر بن سليمان عن ثابت أن رسول صلى الله عليه وسلم أخي بين الصعب بن جثامة وعوفبن مالك … فذكره.