شعب الایمان — حدیث نمبر 667
باب: دوسری فصل: اللہ عزوجل کے ذکر کے بارے میں وارد آثار و اخبار۔
الفصل الثاني في ذكر آثار وأخبار وردت في ذكر الله عز وجل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدَ ، أَخْبَرَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ : كَانَ رَجُلَانِ مُتَآخِيَانِ تَآخِيًا فِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَكَانَ إِذَا لَقِيَ أَحَدُهُمَا الْآخَرَ قَالَ لَهُ : أَيْ أَخِي تَعَالَ هَلُمَّ نَذْكُرِ اللَّهَ فَبَيْنَمَا هُمَا الْتَقَيَا فِي السُّوقِ عِنْدَ بَابِ حَانُوتٍ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ : أَيْ أَخِي تَعَالَ هَلُمَّ نَذْكُرِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَسَى أَنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ لَنَا ثُمَّ لَبِثَا لَبْثًا فَمَرِضَ أَحَدُهُمَا فَأَتَاهُ صَاحِبُهُ فَقَالَ : أَيْ أَخِي انْظُرْ أَنْ تَأْتِيَنِي فِي مَنَامِي فَتُخْبِرَنِي مَاذَا لَقِيتَ بَعْدِي قَالَ : أَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ قَالَ : فَلَبِثَ حَوْلًا ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ : أَيْ أَخِي أَشَعَرْتَ أَنَّا حِينَ الْتَقَيْنَا فِي السُّوقِ عِنْدَ الْحَانُوتِ فَدَعَوْنَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَغْفِرَ لَنَا إِنَّ اللَّهَ غَفَرَ لَنَا يَوْمَئِذٍ .
قَالَ ابْنُ جَابِرٍ : لَقَدْ سَمَّاهُمَا لِي عُثْمَانُ فَنَسِيتُ اسْمَهُمَا .ام الدرداء رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ دو آدمی تھے جن کے درمیان اللہ عزوجل کی خاطر بھائی چارہ تھا۔ جب ان میں سے ایک دوسرے سے ملتا تو کہتا: ”بھائی! آؤ، ہم اللہ کا ذکر کریں۔“ ایک بار وہ بازار میں ایک دکان کے دروازے کے پاس ملے تو ایک نے دوسرے سے کہا: ”بھائی! آؤ، ہم اللہ عزوجل کا ذکر کریں، شاید اللہ ہمیں بخش دے۔“ پھر کچھ عرصہ گزرا تو ان میں سے ایک بیمار ہو گیا (اور فوت ہو گیا)۔ اس کا ساتھی اس کے پاس آیا اور (بیماری کے دوران) کہا: ”بھائی! دیکھو، تم میرے خواب میں آنا اور مجھے بتانا کہ میرے بعد تمہیں کیا کچھ پیش آیا۔“ اس نے کہا: ”ان شاء اللہ ایسا ہی کروں گا۔“ پھر ایک سال گزر گیا، اس کے بعد وہ اس کے پاس (خواب میں) آیا اور کہا: ”بھائی! کیا تمہیں معلوم ہے کہ جب ہم بازار میں اس دکان کے پاس ملے تھے اور ہم نے اللہ عزوجل سے دعا کی تھی کہ وہ ہمیں بخش دے، تو اللہ نے اسی دن ہمیں بخش دیا تھا۔“
ابن جابر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”عثمان رحمہ اللہ نے مجھے ان دونوں کے نام بتائے تھے، مگر میں ان کے نام بھول گیا۔“
• ابن جابر هو عبد الرحمن بن يزيد بن جابر. ثقة. (ع).
• عثمان بن حيّان بن معبد بن شداد المزني أبوالمغراء (م ١٥٠ هـ). عامل الوليد بن عبد الملك على المدينة. كان عمر بن عبد العزيز يصفه بالجور. ذكره ابن حبان في "الثقات" (٧/ ١٩٢).