شعب الایمان — حدیث نمبر 6606
باب: ایمان کی شاخوں میں سے چھیالیسویں شاخ: نیکی پر خوش ہونے اور برائی پر غمگین ہونے کا باب۔
السادس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في السرور بالحسنة والاغتمام بالسيئة
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ أَبُو سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، الرَّجُلُ يَعْمَلُ يَسُرُّهُ ، وَإِذَا اطُّلِعَ عَلَيْهِ سَرَّهُ ذَلِكَ ، وَأَعْجَبَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَهُ أَجْرَانِ أَجْرُ الْعَلَانِيَةِ وَأَجْرُ السِّرِّ " .
قَالَ يُونُسُ : ذُكِرَ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّهُ فَسَّرَهُ : أَنْ لَا يَكُونَ اطُّلِعَ عَلَيْهِ عَلَى عَمَلِ سُوءٍ .
قَالَ أَحْمَدُ : وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک آدمی عمل کرتا ہے جو اسے اچھا لگتا ہے، پھر جب لوگوں کو اس کا علم ہو جاتا ہے تو اسے اس سے خوشی ہوتی ہے اور وہ اسے بھلا لگتا ہے (اس کا کیا حکم ہے)؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے لیے دو اجر ہیں: ایک ظاہری عمل کا اجر اور دوسرا پوشیدہ عمل کا اجر۔“
یونس رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابوعبید رحمہ اللہ سے مذکور ہے کہ انہوں نے اس کی تفسیر یہ کی ہے کہ (یہ اس صورت میں ہے) جب اس کے کسی برے عمل پر اطلاع نہ ہوئی ہو۔
احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ نے حبیب سے، انہوں نے ابوصالح سے، انہوں نے نبی ﷺ سے مرسلاً روایت کیا ہے۔