شعب الایمان — حدیث نمبر 6498
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتالیسویں شاخ: اللہ عزوجل کے لیے عمل کو خالص کرنے اور ریاکاری ترک کرنے کا باب۔
الخامس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في إخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ قَالَ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ : إِذَا كَانَ يَوْمُ يَصُومُ أَحَدُكُمْ فَلْيَدَّهِنُ لِحْيَتَهُ ، وَيَمْسَحُ شَفَتَيْهِ ، وَلْيَخْرُجْ إِلَى النَّاسِ حَتَّى كَأَنَّهُ لَيْسَ بِصَائِمٍ ، فَإِذَا أَعْطَى بِيَمِينِهِ فَلْيُخْفِهِ بِشِمَالِهِ ، وَإِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيُدْلِ سِتْرَ بَابِهِ ، قَالَ أَبُو أُسَامَةَ : يَعْنِي يُرْخِيهِ ، فَإِنَّ اللَّهُ تَعَالَى يَقْسِمُ الثَّنَاءَ كَمَا يَقْسِمُ الرِّزْقَ .ہلال بن یساف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو وہ اپنی داڑھی میں تیل لگائے، اپنے ہونٹوں پر ہاتھ پھیرے (انہیں تر کرے) اور لوگوں کے سامنے اس حال میں نکلے کہ گویا وہ روزہ دار ہی نہیں۔ اور جب وہ اپنے دائیں ہاتھ سے دے تو اسے اپنے بائیں ہاتھ سے چھپائے، اور جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے دروازے کا پردہ گرا لے۔“ ابو اسامہ رحمہ اللہ نے کہا: ”یعنی اسے لٹکا دے۔“ (عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:) ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ تعریف و ستائش کو اسی طرح تقسیم فرماتا ہے جیسے رزق کو تقسیم فرماتا ہے۔“
• أبو أسامة هو حماد بن أسامة.
• زائدة هو ابن قدامة، تقدما.