شعب الایمان — حدیث نمبر 6497
باب: ایمان کی شاخوں میں سے پینتالیسویں شاخ: اللہ عزوجل کے لیے عمل کو خالص کرنے اور ریاکاری ترک کرنے کا باب۔
الخامس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في إخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ زِيَادٍ : أَنَّ رَجُلًا كَانَ يُرَائِي بِعَمَلِهِ فَجَعَلَ يُشَمِّرُ ثِيَابَهُ ، وَيَرْفَعُ صَوْتَهُ إِذَا قَرَأَ ، فَجَعَلَ لَا يَأْتِي عَلَى أَحَدٍ إِلَّا سَبَّهُ وَعَذَلَهُ ، قَالَ : ثُمَّ أَقْبَلَ فَرَزَقَهُ اللَّهُ يَقِينًا بَعْدَ ذَلِكَ ، فَخَفَّضَ مِنْ صَوْتِهِ ، وَجَعَلَ صَوْتَهُ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ ، وَجَعَلَ لَا يَأْتِي عَلَى أَحَدٍ إِلَّا دَعَا لَهُ بِخَيْرٍ .امام علاء بن زیاد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے عمل میں ریاکاری کیا کرتا تھا، چنانچہ وہ اپنے کپڑے سمیٹ کر اونچے رکھتا اور جب تلاوت کرتا تو آواز بلند کرتا، اور جس کے پاس بھی جاتا اسے برا بھلا کہتا اور ملامت کرتا۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ (اللہ کی طرف) متوجہ ہوا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد اسے یقین کی دولت عطا فرمائی، چنانچہ اس نے اپنی آواز پست کر لی اور اپنی آواز کو اپنے اور اللہ کے درمیان رکھا (یعنی چپکے چپکے عبادت کرنے لگا)، اور اب جس کے پاس بھی جاتا اس کے لیے خیر کی دعا کرتا۔
• سعيد هو ابن أبي عروبة.