شعب الایمان — حدیث نمبر 6349
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
وَبِإِسْنَادِهِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أُثَيْعٍ : أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَشْتِمُ أَبَا بَكْرٍ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ ، فَلَمَّا ذَهَبَ أَبُو بَكْرٍ يَنْتَصِرُ مِنْهُ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَامَ إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ قَالَ : يَشْتُمُنِي فَلَمَّا ذَهَبْتُ أَرُدُّ عَلَيْهِ قُمْتَ ، فَقَالَ : " إِنَّ الْمَلَكَ كَانَ مَعَكَ ، فَلَمَّا ذَهَبْتَ لِتَرُدَّ عَلَيْهِ قَامَ فَقُمْتُ " .زید بن اثیع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو گالیاں دے رہا تھا اور رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے، پھر جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے بدلہ لینا چاہا تو نبی ﷺ اٹھ کھڑے ہوئے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی آپ ﷺ کے پیچھے اٹھ کر گئے اور عرض کیا: ”وہ مجھے گالیاں دے رہا تھا، جب میں نے اسے جواب دینا چاہا تو آپ اٹھ کھڑے ہوئے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے ساتھ ایک فرشتہ (موجود) تھا، جب تم نے اسے جواب دینا چاہا تو وہ چلا گیا، تو میں بھی کھڑا ہو گیا۔“
• أبو إسحاق هو السبيعي عمرو بن عبد الله.
• زيد بن أثَيْع بالمثلثة مصغرا ويقال يُثَيْع بضم التحتانية الهمداني الكوفي، ثقة مخضرم، من الثانية (ت س).