شعب الایمان — حدیث نمبر 6348
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
حدیث نمبر: 6348
قَالَ : وَقَالَ الْحَسَنُ : الْغِيبَةُ أَنْ تَذْكُرَهُ بِمَا فِيهِ فَإِذَا ذَكَرْتَهُ بِمَا لَيْسَ فِيهِ فَقَدْ بَهَتَّهُ .ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: ”غیبت یہ ہے کہ تم اس کا ذکر ایسی بات کے ساتھ کرو جو اس میں موجود ہے، اور اگر تم اس کا ذکر ایسی بات سے کرو جو اس میں نہیں ہے تو تم نے اس پر بہتان باندھا۔“