شعب الایمان — حدیث نمبر 6331
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَنْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي الْعَوَّامِ الرِّيَاحِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ أَبِي صَغِيرَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ [ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ] أَنَّهَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : ( وَتَأْتُونَ فِي نَادِيكُمُ الْمُنْكَرَ ) .
مَا ذَاكَ الْمُنْكَرُ الَّذِي كَانُوا يَأْتُونَ فِي نَادِيهِمْ ؟ قَالَ : " كَانُوا يَسْخَرُونَ بِأَهْلِ الطَّرِيقِ وَيُخْذِفُونَهُمْ " .
تَابَعَهُ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ وَغَيْرُهُ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ .سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا، وہ کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ عزوجل کے اس فرمان کے بارے میں آپ ﷺ کیا فرماتے ہیں: ﴿وَتَأْتُونَ فِي نَادِيكُمُ الْمُنْكَرَ﴾ (اور تم اپنی مجلسوں میں بری حرکتیں کرتے ہو)؟
وہ بری حرکت کیا تھی جو وہ اپنی مجلسوں میں کیا کرتے تھے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ راہ گیروں کا مذاق اڑاتے تھے اور ان کی طرف کنکریاں پھینکتے تھے۔“
یزید بن زریع رحمہ اللہ اور دیگر راویوں نے حاتم بن ابی صغیرہ رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں ان (عبداللہ بن بکر سہمی رحمہ اللہ) کی متابعت کی ہے۔
• أبو بكر بن خنب هو محمد بن أحمد بن خنب البخاري البغدادي.
• أبو صالح مولى أم هانئ اسمه باذان، ضعيف مدلس.