شعب الایمان — حدیث نمبر 6330
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ ( اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ ) يَقُولُ : [ نَهَى اللَّهُ الْمُؤْمِنَ أَنْ يَظُنَّ ظَنَّ السَّوْءِ ، وَفِي قَوْلِهِ : ( وَلَا تَجَسَّسُوا ) قَالَ : ] نَهَى اللَّهُ أَنْ يُتَّبَعَ عَوْرَاتُ الْمُؤْمِنِ ، وَفِي ( وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا ) قَالَ : حَرَّمَ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِ أَنْ يُغْتَابَ الْمُؤْمِنُ بِشَيْءٍ كَمَا حَرَّمَ الْمَيْتَةَ .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ﴾ کے بارے میں فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے مومن کو منع فرمایا ہے کہ وہ (کسی مومن کے بارے میں) برا گمان رکھے۔“ اور اللہ کے فرمان ﴿وَلَا تَجَسَّسُوا﴾ کے بارے میں فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے کہ مومن کے عیوب اور پوشیدہ باتوں کے پیچھے پڑا جائے۔“ اور ﴿وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا﴾ کے بارے میں فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مومن پر حرام کر دیا ہے کہ وہ کسی مومن کی کسی بھی بات پر غیبت کرے، جس طرح اس نے مردار کو حرام کیا ہے۔“