شعب الایمان — حدیث نمبر 6291
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ النَّحْوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ وَقَّاصِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ الْمُسْتَوْرِدَ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ أَكَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ أَكْلَةً فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُطْعِمُهُ مَثَلَهَا مِنْ جَهَنَّمَ ، وَمَنْ كُسِيَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ ثَوْبًا فَإِنَّ اللَّهَ يَكْسُوهُ مِثْلَهُ مِنْ جَهَنَّمَ ، وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَقُومُ بِهِ مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءً يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي " السُّنَنِ " عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ بَقِيَّةَ سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی مسلمان آدمی (کی عزت پامال کرنے) کے عوض ایک لقمہ کھائے تو اللہ عزوجل اسے اسی کی مثل جہنم سے کھلائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان آدمی (کی عزت پامال کرنے) کے عوض کوئی کپڑا پہنے تو اللہ اسے اسی کی مثل جہنم سے پہنائے گا، اور جو شخص کسی آدمی (کی عزت پامال کرنے) کے ذریعے سے نام و نمود اور ریاکاری کا مقام اختیار کرے تو اللہ قیامت کے دن اسے نام و نمود اور ریاکاری کے مقام پر کھڑا کرے گا۔“
اسے امام ابوداود رحمہ اللہ نے ”السنن“ میں حیوہ بن شریح رحمہ اللہ سے، انہوں نے بقیہ رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• ابن ثوبان هو عبد الرحمن بن ثابت بن ثوبان العنسي، الدمشقي الزاهد (م ١٦٥ هـ). صدوق، يخطئ ورمي بالقدر وتغير بأخرة، تقدم.
• وقاص بن ربيعة العنسي أبو رشدين شامي، مقبول، من الرابعة وروايته عن أبي الدرداء مرسلة (بخ د).
• المستورد بن شداد بن عمرو القرشي الفهري، حجازي نزل الكوفة (م ٤٥ هـ). له ولأبيه صحبة (خت م ٤) وله ترجمة في "الإصابة" (٣/ ٣٨٧) وفي "ثقات الصحابة" (٣/ ٤٠٣).
تشریح، فوائد و مسائل
مستورد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو شخص کسی مسلمان کا عیب بیان کر کے ایک نوالا کھائے گا تو اس کو اللہ اتنا ہی جہنم سے کھلائے گا، اور جو شخص کسی مسلمان کا عیب بیان کر کے ایک کپڑا پہنے گا تو اللہ اسے اسی جیسا لباس جہنم میں پہنائے گا، اور جو شخص کسی شخص کو شہرت اور ریا کے مقام پر پہنچائے گا تو قیامت کے دن اللہ اسے خوب شہرت اور ریا کے مقام پر پہنچا دے گا " (یعنی اس کی ایسی رسوائی ہو گی کہ سارے لوگوں میں اس کا چرچا ہو گا)۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4881]
یہ روایت بعض کے نزدیک صحیح ہے۔
تفصیل کے لیئے دیکھیں: (الصحیحة: 934)