شعب الایمان — حدیث نمبر 6290
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُصَفَّى ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ ، وَأَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَا : حَدَّثَنَا صَفْوَانُ ، حَدَّثَنِي رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَمَّا عُرِجَ بِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ مَرَرْتُ بِقَوْمٍ لَهُمْ أَظْفَارٌ مِنْ نُحَاسٍ يَخْمُشُونَ وُجُوهَهُمْ وَصُدُورَهُمْ ، فَقُلْتُ : مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ ؟ قَالَ : هَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ لُحُومَ النَّاسِ ، وَيَقَعُونَ فِي أَعْرَاضِهِمْ " .
قَالَ أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ بَقِيَّةَ لَيْسَ فِيهِ أَنَسٌ .
وَحَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ أَبِي عِيسَى السَّيْلَحِينِيُّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ كَمَا قَالَ ابْنُ الْمُصَفَّى .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب مجھے میرے رب عزوجل کی طرف معراج کرائی گئی تو میرا گزر ایسے لوگوں پر ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے، وہ ان سے اپنے چہروں اور سینوں کو نوچ رہے تھے۔ میں نے پوچھا: ”اے جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے ہیں (یعنی غیبت کرتے ہیں) اور ان کی عزتوں پر حملے کرتے ہیں۔““
امام ابوداود رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہمیں یہ حدیث یحییٰ بن عثمان رحمہ اللہ نے بقیہ رحمہ اللہ سے بیان کی، اس میں انس رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں ہے۔“
اور (امام ابوداود رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”ہمیں عیسیٰ بن ابی عیسیٰ سیلحینی رحمہ اللہ نے مغیرہ سے اسی طرح بیان کیا جیسے ابن المصفیٰ رحمہ اللہ نے کہا۔“
• ابن المصفى هو محمد بن المصفى بن بهلول الحمصي، القرشي.
• بقية هو ابن الوليد الكلاعي.
• أبو المغيرة هو عبد القدوس بن الحجاج الخولاني.
• صفوان هو ابن عمرو السكسكي، الحمصي، تقدموا.
• راشد بن سعد المقرائي (بفتح الميم وسكون القاف وفتح الراء بعدها همزة ثم ياء النسب) الحمصي. ثقة كثير الإرسال، من الثالثة (بخ-٤).