شعب الایمان — حدیث نمبر 6261

باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔

فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره

حدیث نمبر: 6261
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنُ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّيْدَلَانِيُّ الْعَدْلُ إِمْلَاءً ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ ، عَنْ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَ : " أَنَّ رَجُلًا قَالَ : وَاللَّهِ لَا يَغْفِرُ اللَّهُ لِفُلَانٍ ، وَقَالَ اللَّهُ : " مَنْ ذَا الَّذِي يَتَأَلَّى عَلَيَّ أَنِّي لَا أَغْفِرُ لِفُلَانٍ ، فَإِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِفُلَانٍ وَأَحْبَطْتُ عَمَلَكَ " أَوْ كَمَا قَالَ .
لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي سَلَمَةَ ، وَفِي رِوَايَةِ سُوَيْدٍ عَنِ الْبَاقِي سَوَاءٌ .
رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ سَعِيدٍ .
ترجمہ

سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمایا: ”ایک آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ فلاں کو نہیں بخشے گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”یہ کون ہے جو مجھ پر قسم کھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا؟ میں نے فلاں کو بخش دیا اور (اے قسم کھانے والے!) تیرا عمل ضائع کر دیا۔““ یا جیسے آپ ﷺ نے فرمایا۔
یہ ابو سلمہ رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں، اور سوید رحمہ اللہ کی روایت میں باقی راویوں سے (الفاظ) یکساں ہیں۔
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے صحیح میں سوید بن سعید رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الرابع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في تحريم اعراض الناس وما يلزم من ترك الرتع فيها / حدیث: 6261
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 6688
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 61) . »
«أخرجه أبو يعلى فى (مسنده) 2/ 99 رقم 1529»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : رياض الصالحين: 1576 | صحيح مسلم: 2621

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 2621 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا،"ایک آدمی نے کہا:اللہ کی قسم!اللہ فلاں کو معاف نہیں فرمائے گا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:"میرے بارے میں یہ قسم اٹھانے والا کون ہے کہ میں فلاں کو معاف نہیں کروں گا،میں نے فلاں کو بخش دیا اور تیرے (قسم اٹھانے والے کے)عمل ضائع کردئیے۔"یا جو آپ نے فرمایا:" [صحيح مسلم، حديث نمبر:6681]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: کسی گناہ گار اور خطا کار مسلمان کے بارے میں یہ قسم اٹھانا کہ اللہ اس کو معاف نہیں کرے گا، یہ دعویٰ کرنا ہے کہ مجھے غیب کا علم ہے یا اللہ کے ہاں میرا مقام و مرتبہ یہ ہے جو میں کہوں گا، اللہ تعالیٰ اسی طرح کرے گا، یا اس طرح دوسرے کو اللہ کی رحمت سے مایوس کرنا ہے اور یہ تمام باتیں غلط ہیں اور بعض گناہوں کی نحوست اس قدر زیادہ ہے کہ وہ نیکیوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں، اگرچہ انسان ان سے کافر نہیں ہوتا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6681 سے ماخوذ ہے۔