شعب الایمان — حدیث نمبر 6260
باب: فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ ، عَنْ جُنْدُبٍ قَالَ : وَطِئَ رَجُلٌ عَلَى عُنُقِ رَجُلٍ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَقَالَ الرَّجُلُ : وَاللَّهِ لَا يَغْفِرُ اللَّهُ لَكَ هَذَا أَبَدًا ، فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : " مَنْ هَذَا الَّذِي يَتَأَلَّى عَلَيَّ أَنْ لَا أَغْفِرَ لَهُ ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَهُ وَأَحْبَطْتُ عَمَلَكَ " .
قَالَ الشَّيْخُ : هَكَذَا وَجَدْتُهُ مَوْقُوفًا .سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نے ایک دوسرے آدمی کی گردن پر پاؤں رکھ دیا جبکہ وہ نماز پڑھ رہا تھا، تو (نماز پڑھنے والے) آدمی نے کہا: ”اللہ کی قسم! اللہ تجھے کبھی نہیں بخشے گا۔“ تو اللہ عزوجل نے فرمایا: ”یہ کون ہے جو مجھ پر قسم کھاتا ہے کہ میں اسے نہیں بخشوں گا؟ میں نے تو اسے بخش دیا اور (اے قسم کھانے والے!) تیرا عمل ضائع کر دیا۔“
شیخ (امام بیہقی رحمہ اللہ) فرماتے ہیں: ”میں نے اسے اسی طرح موقوف پایا ہے۔“
• أبو عمران هو الجوني عبد الملك بن حبيب الأزدي أو الكندي، مرّ.