شعب الایمان — حدیث نمبر 6180
باب: ایمان کی شاخوں میں سے تینتالیسویں شاخ: کینہ اور حسد ترک کرنے کی ترغیب کا باب۔
الثالث والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في الحث على ترك الغل والحسد
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ النَّحْوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ ، حَدَّثَنِي مُغِيثُ بْنُ سُمَيٍّ الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ خَيْرُ النَّاسِ ؟ قَالَ : " ذُو الْقَلْبِ الْمَخْمُومِ وَاللِّسَانِ الصَّادِقِ " قُلْنَا : قَدْ عَرَفْنَا الِّلسَانَ الصَّادِقَ ، فَمَا ذُو الْقَلْبِ الْمَخْمُومِ ؟ قَالَ : " هُوَ التَّقِيُّ النَّقِيُّ الَّذِي لَا إِثْمَ فِيهِ وَلَا حَسَدَ " قُلْنَا : فَمَنْ عَلَى أَثَرِهِ ؟ قَالَ : " الَّذِي يَشْنَأُ الدُّنْيَا وَيُحِبُّ الْآخِرَةَ " قَالُوا : مَا نَعْرِفُ هَذَا فِينَا إِلَّا رَافِعٌ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَنْ عَلَى أَثَرِهِ ؟ قَالَ : " مُؤْمِنٌ فِي خُلُقٍ حَسَنٍ " ، قَالُوا : أَمَّا هَذِهِ فَإِنَّهَا فِينَا .سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر وہ شخص جو مخموم القلب اور سچی زبان والا ہو۔“ ہم نے عرض کیا: ”سچی زبان والے کو تو ہم جانتے ہیں، مخموم القلب کون ہوتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ پرہیزگار، پاک صاف شخص ہے جس کے دل میں نہ گناہ ہو اور نہ حسد۔“ ہم نے عرض کیا: ”اس کے بعد کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جو دنیا کو ناپسند کرتا ہو اور آخرت سے محبت رکھتا ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”ہم اپنے اندر رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام رافع کے سوا کسی کو ایسا نہیں جانتے۔ پھر اس کے بعد کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ مومن جو اچھے اخلاق والا ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”یہ صفت تو ہم میں موجود ہے۔“